ملائیشیاءسے گزشتہ دنوں ایک عجیب وغریب مخلوق کی ویڈیو انٹرنیٹ پر پوسٹ کی گئی جس نے دنیا میں کھلبلی مچا دی تھی۔ اس مخلوق کا منہ انسان جیسا، جس سے دو نوکیلے دانت باہر نکل رہے تھے اور باقی جسم بلی جیسا تھا۔اب اس کی حقیقت منظرعام پر آ گئی ہے۔دی مرر کی رپورٹ کے مطابق یہ مخلوق ملائیشیاءکے مغربی علاقے پاہینگ (Pahang) میں نمودار ہوئی اور شہریوں نے اس کی تصاویر اور ویڈیوز بنا کر انٹرنیٹ پر پوسٹ کر دیں۔علاقے کی پولیس نے اس واقعے کی تحقیقات کے بعد بتایا ہے کہ ایسی کوئی مخلوق علاقے میں نہیں دیکھی گئی۔ یہ تصاویر اور ویڈیوز جعلی ہیں اور کمپیوٹر کے ذریعے بنائی گئی ہیں۔
علاقے کی پولیس کے سربراہ روسلی عبدالرحمن کا کہنا تھا کہ ”یہ ویڈیوز اور تصاویر انٹرنیٹ سے ڈاﺅن لوڈ کی گئیں اور پھر سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی گئیں۔میں امید کرتا ہوں کہ لوگ اس عجیب مخلوق کے متعلق افواہیں پھیلانا بند کر دے گی کیونکہ ایسا کوئی واقعہ علاقے میں پیش نہیں آیا۔“ رپورٹ کے مطابق یہ تصاویر اور ویڈیو ممکنہ طور پر سیلیکون سے بنے ’بے بی وروولف‘ نامی کھلونے کی ہیں جو آن لائن فروخت ہوتا ہے۔ لوگوں نے اس کی ویڈیوز اور تصویر ڈاﺅن لوڈ کرکے سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دیں جنہوں نے دنیا میں ہلچل مچا دی۔