سابق وزیر اعظم نوازشریف کی وطن واپسی کا شیڈول تبدیل ہو گیا ،سابق وزیر اعظم23اکتو بر کو لندن سے روانہ ہوں گے ۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نوازشریف کی وطن واپسی کا شیڈول تبدیل ہو گیا ،سابق وزیر اعظم23اکتو بر کو لندن سے روانہ ہوں گے ۔
نوازشریف پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 سے لاہورپہنچیں گے۔نوازشریف کے سیکرٹری حنیف خان بھی ان کے ہمراہ پاکستان آئیں گے۔ بعض ماہرین سیاسیات کا کہنا ہے کہ ابھی کچھ کہنا بعید از قیاس ہے کہ نوازشریف ان حالات میں وطن واپس لوٹیں کیونکہ اگروہ عدالتوں کا سامنا کرنے آتے ہیں تو پھر کہیں اداروں کےساتھ ٹکرائو کا باعث بھی بن سکتے ہیں جبکہ بعض لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ نوازشریف لندن سے ہی وکلاء کے ذریعے پاکستان میں کیسز کا سامنا کرتے رہیں ۔
لیکن دوسری طرف پارٹی ہاتھوں سے جاتی ہوئی دیکھائی دے رہی ہے اس لئے جو بھی فیصلہ کریں گے وہ ان کےلئے بہتر ثابت نہیں ہوگا چاہے وہ لندن میں رہیں یا پاکستان آکر عدالتوں کا سامنا کریں