اوربیٹا تین لاکھ کا چیک باپ کی قبر پر رکھ کر چلا گیا ایک شخص کے تین بیٹے تھے۔ ایک انجینئر، ایک ڈاکٹر اور ایک بینکر تھا۔ اس شخص نے مرتے وقت اپنے بیٹوں کو نصیحت کی کہ اس کا ہر بیٹا،
اس کے مرنے کے بعد اس کی قبر میں ایک لاکھ روپیہ رکھے گا۔ جب وہ شخص فوت ہو گیا
تو وصیت کے مطابق اس کی تدفین کے وقت انجینیئر بیٹے نے ایک ہزار روپے والا پورا پیکٹ اپنے والد کی قبر میں رکھ دیا۔ اس کے بعد اس کے ڈاکٹر بیٹے نے پانچ ہزار روپے کے بیس نوٹ اپنے باپ کی قبر میں رکھ دیئے۔
بینکر بیٹے نے جیب سے چیک بک نکالی، تین لاکھ کا چیک کاٹا اور اور دو لاکھ روپے قبر سے اٹھا کر تین لاکھ کا چیک رکھ دیا۔