نواز شریف اور اسحاق ڈار کا نام پاناما کیس میں شامل ہی نہیں، خبر نے سیاسی پانسہ ہی پلٹ دیا

نا قابل یقین بریکنگ: نواز شریف اور اسحاق ڈار کا نام پاناما کیس میں شامل ہی نہیں، ایک خبر نے سیاسی پانسہ ہی پلٹ دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاناما پیپرزمیں نوازشریف اور اسحاق ڈارکا نام شامل ہی نہیں تھا، پاناما پیپرز کے نام پر نواز شریف کے خلاف بہت بڑی سازش ہکی گئی ہے، جس کے خلاف آج ( بروزہفتہ ) پریس کانفرنس کروں گااور سازش بے نقاب کروں گا ، عمران خان اور جہانگیر ترین کیس میں وہ پیمانہ نہیں اپنا یا گیا جو نواز شریف خاندان کے خلاف اپنایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دانیال عزیز نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ نیب جے آئی ٹی رپورٹ کے والیم 10 کو اوپن کرے، پاناما پیپرزمیں شامل تمام لوگوں کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی گئی کارروائی صرف ایک شخص کے خلاف کی گئی ہے۔

انہوں نے کہاہے کہ عمران خان کیس میں ان کے اعترافی بیانات موجود ہیں، عمران خان کے خلاف جے آئی ٹی کی ضرورت نہیں،جہانگیر ترین اور عمران خان کیس میں پھنستے جا رہے ہیں ، عمران خان کے وکیل نے اعتراف کیا ہے کہ غیرملکی فنڈنگ ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں