دنیا بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر شہریوں کو جرمانہ کیا جاتا ہے لیکن آج تک کسی شخص کو زیادہ سے زیادہ کتنا جرمانہ ہوا ہو گا؟ اس بارے کوئی رائے قائم کرنے سے پہلے یہ خبر پڑھ لیں جو یقینا آپ کے ہوش اڑا دے گی۔ یہ خبر متحدہ عرب امارات سے ہے جہاں ایک شہری کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر10لاکھ درہم (تقریباً3کروڑ روپے)کا جرمانہ کر دیا گیا ہے۔
راس الخیمیہ پولیس کے کمانڈر انچیف میجر جنرل علی عبداللہ کا کہنا تھا کہ ”اس شخص نے پے درپے ٹریفک قوانین کی سینکڑوں خلاف ورزیاں کیں جو سڑکوں پر لگے ریڈارز میں محفوظ ہوتی رہیں اور بالآخر اسے 10لاکھ درہم جرمانے کا ٹوکن تھما دیا گیا ہے۔“رپورٹ کے اس سے قبل راس الخیمیہ پولیس نے ہی ایک شخص کو اڑھائی لاکھ درہم (تقریباً 71لاکھ روپے) جرمانہ کیا تھا جو کہ دنیا میں ریکارڈ تھا۔ اس نئے جرمانے نے یہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔