لاہور: (20 اکتوبر 2017) پنجاب کرکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے دوسری جماعت میں پڑھائی جانے والی اسلامیات کی کتاب پر پابندی لگا دی۔ تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن حکام اور تعلیمی بورڈز کو مراسلہ بھی جاری کردیا۔
دوسری جماعت کی اسلامیات کی کتاب میں متنازعہ مواد نصاب کا حصہ بنائے جانے کا ایشو سامنے آیا جس پر اک مسلک کی جانب سے احتجاج کیا گیا اور بورڈ سے استدعا کی گئی کہ متنازعہ مواد کو کتاب سے حذف کیا جائے۔ پنجاب کرکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے ایکشن لیتے ہوئے اسلامیات کی کتاب پر پابندی لگا دی۔
پنجاب حکومت نے اسلامیات کی کتاب پر پابندی لگا دی!
پی سی ٹی بی نے ایجوکیشن اتھاریٹیز کوآگاہ کردیاہے کہ اس کتاب کو نصاب، ریفرنس اور سپلیمنٹری میٹریل کے طور پر استعمال نہ کیا جائے ۔ترجمان پی سی ٹی بی کا کہنا ہے کہ کتاب کی چھپائی کے لیے پی سی ٹی بی سے اجازت نہیں لی گئی تھیں۔