’میرا شوہر میرے جسم پر کیڑے رکھ دیتا ہے اور پھر کہتا ہے کہ۔۔۔‘ خاتون نے پولیس میں رپورٹ درج کروادی، ایسی بات کہہ دی کہ سن کر ہی انسان کانپ اُٹھے

بیوی کے ساتھ بدسلوکی کرنے والے شوہروں کا ذکر آپ نے ضرور سنا ہو گا لیکن اس بھارتی شہری جیسے گھٹیا شوہر کے بارے میں شاید ہی کبھی سنا ہوگا جو بیوی کے جسم پر کیڑے مکوڑے چھوڑ کر اسے ازدواجی تعلق پر مجبور کرتا تھا۔


ویب سائٹ WWWNکی رپورٹ کے مطابق اویناش نامی شخص کی شادی سوجاتا شرما نامی خاتون کے ساتھ 10 سال قبل ہوئی اور ان کے دو بچے بھی ہیں۔ سوجاتا نے پولیس کو بتایا کہ اس نے اپنے خاوند کی بات کبھی نہیں ٹالی تھی لیکن جب اسے معلوم ہوا کہ وہ غیر عورتوں کے ساتھ رنگ رلیاں مناتا پھرتا تھا تو اس نے ازدواجی فرائض کی ادائیگی سے انکار کردیا۔ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اس کا خاوند اسے ازدواجی تعلق پر مجبور کرنے کے لئے انتہائی مکارانہ اور شیطانی حرکات پر اتر آیا۔ تفصیلات بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا ”ایک روز اس نے میرے کپڑوں پر کیڑے مکوڑے چھوڑ دئیے اور جب میں نے چیخنا چلانا شروع کردیا اور اس سے مدد مانگی تو کہنے لگا ’اگر تم میری بات ماننے پر تیار ہو تو میں تمہیں اس مصیبت سے نجات دلوادوں گا۔‘ کیڑے مکوڑوں سے جان چھڑوانے کے لئے مجھے اس کی بات ماننا پڑی۔ بس پھر اس نے یہ عادت ہی بنالی اور یہ حربہ بار بار استعمال کرنے لگا۔ اسے میری چیخیں سن کر بھی مزہ آتا تھا اور اکثر اس لئے بھی وہ میرے جسم پر کیڑے مکوڑے چھوڑ دیتا تھا کہ میری چیخیں سن سکے۔“


اندرانگر پولیس کا کہنا تھا کہ خاتون کی شکایت پر اس کے 40 سالہ خاوند سے تفتیش کی گئی۔ ملزم اویناش نے اعتراف کیا کہ وہ کئی بار اپنی اہلیہ کو ڈرانے کے لئے چیونٹیوں اور دیگر کیڑے مکوڑوں کا استعمال کر چکا تھا۔ پولیس نے معاملے کی تفتیش ضرور کی ہے مگر تاحال ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں