مریم نوازکی آج کمرہ عدالت میں ایسا کام کرتے ہوئے تصویر سامنے آگئی کہ آپ کی بھی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

)احتساب عدالت نے آج سابق وزیر اعظم نواز شریف ،مریم نواز اور کیپٹن صفدر پر ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے نیب ریفرنس میں فرد جرم عائد کردی ہے ۔آج سماعت کے دوران مریم نواز تسبیح پڑھتی رہیں ،کمرہ عدالت سے تصویر منظر عام پر آگئی ۔


تفصیل کے مطابق احتساب عدالت نے کے جج محمد بشیر نے نیب کی جانب سے دائر تین ریفرنسز کی سماعت کی ۔فاضل جج نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ایون فیلڈ پراپرٹیز اور العزیزیہ اسٹیل ملزریفرنس میں نواز شریف کی جانب سے پیش ہونے والے نمائندے ظافر خان پر فرد جرم عائد کی ۔عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن صفدر پر فرد جرم عائد کی گئی اور ملزمان کو فرد جرم کے نکات پڑھ کر سنائے گئے ۔اس دوران مریم نواز کمرہ عدالت میں تسبیح پڑھتی رہیں جس کی تصویر بھی منظر عام پر آگئی ہے ۔واضح ر ہے کہ پاناما کیس کی سماعت کے دوران عمران خان بھی تسبیح لے کر عدالت جاتے تھے جبکہ زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت کے دوران وفاقی وزیر خزانہ بھی عدالت میں تسبیح پڑھتے رہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں