یہ آپ مجھ سے ذاتی سوال پوچھ رہی ہیں ۔۔ میں نے جو کیا ۔۔ رنبیر کسیاتھ بیہودہ لباس اور تمباکو نوشی کے سوال پر ماہرہ نے کیا جواب دیا ؟

ماہرہ خان اور رنبیر کپور کی تصویر پر جہاں کئی لوگوں کو ماہرہ کے مختصر لباس پر اعتراض ہوا، وہیں ان کا کھلے عام سگریٹ نوشی کرنا کئی لوگوں کو ناگوار گزرا ہے۔ ٹوئٹر پر گردش کرنے والی تصاویر میں پاپارازی نے رنبیر اور ماہرہ کو ایک ساتھ گھومتے اور سگریٹ نوشی کرتے ہوئے عکس بند کیا ہے۔ ان تصاویر کے آنے کے بعد ماہرہ کے حق میں اور ان کی مخالفت میں کمنٹس کا ڈھیر لگ گیا۔

کوئی ماہرہ کے مختصر لباس پر انہیں اسلام سے ہی خارج کرنے پر تُلا ہے تو کوئی انہیں شرم دلانے کی کوشش کر رہا ہے۔

ٹوئٹر کے ایک صارف احتشام الحق کا کہنا تھا کہ بیشتر اداکاروں اور اداکاراؤں کا اندازِ زندگی ایسا ہی ہے پھر ماہرہ خان پر اتنی تنقید کیوں؟ ’ان کا مزید کہنا تھا ’جو لوگ ماہرہ پر اس قدر تنقید کر رہے ہیں وہ شاید انہیں اصل زندگی میں بھی ڈرامہ ’ہمسفر‘ والا کردار سمجھ رہے تھے۔‘ کئی لوگوں کا تو یہ کہنا تھا کہ ایک عورت کو سگریٹ نوشی کرتے دیکھ کر شور مچانے والوں کو مرد کی سگریٹ نوشی پر چپ کیوں لگ جاتی ہے۔

بات صرف تنقید اور حمایت پر ہی ختم نہیں ہوئی بلکہ انڈین اخباروں میں تو ماہرہ اور رنبیر کے رومانس کے قصے بھی آئے۔ ایک صارف نے تو رنبیر کپور کے ویڈیو انٹرویو کا کلپ تک شیئر کر دیا جس میں انھوں نے کبھی پاکستانی اداکاراؤں میں ماہرہ کے خوبصورت ہونے کی تعریف کی تھی۔لیکن عرصہ دراز کے بعد ماہرہ سے جب اس بارے میں سوال پوچھا گیا ان کی متنازعہ تصاویر کے بارے میں تو ان کا جواب تھا یہ توبہت معمولی سی بات ہے اور یہ آپ ذاتی سوال پوچھ رہی ہیں باقی ویڈیو میں خود دیکھ لیں

Mahira Khan broke her silence for the very first time on her p…

Mahira Khan broke her silence for the very first time on her picture controversy with Ranbir Kapoor

Posted by Pakistani Cinema Official on Dienstag, 17. Oktober 2017

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں