دنیامیں کی جانیوالی عبادت اور نیکیوں کا صلہ آخرت میں ضرورملنا ہے لیکن بعض اوقات پیچھے رہ جانیوالے افراد کو بھی ایسانظارہ دیکھنے کو مل جاتاہے جواُنہیں آخرت کی یاد دلاتاہے ، ایسا ہی کچھ کراچی میں دفن ہونیوالی ایک خاتون کی قبر کیساتھ ہوا۔
شاہ فیصل کالونی گیٹ قبرستان میں موجود گورکن اللہ بخش نے بتایاکہ ’یہاں پر ایک خاتون کی قبر دو سال بعد تیز بارش کے دوران بیٹھ گئی تھی۔ بارش رکنے پر اس قبر سے میت نظر آنے لگی اور دو سال کے بعد بھی خاتون کی میت تروتازہ تھی۔ جب مرحومہ کے ورثاءکو اطلاع دی گئی تو وہ بھی یہ دیکھ کر حیران رہ گئے تھے۔‘
روزنامہ امت کے مطابق شاہ فیصل کالونی گیٹ قبرستان چونکہ تدفین کیلئے کئی سال سے بند ہے، لہٰذا اب یہاں قبریں پکی کرنے اور یہاں بنے مزارات کی رکھوالی کا کام ہوتا ہے جس کیلئے یہاں کئی گورکن ہیں۔ مذکورہ قبرستان کے ایک گورکن ہاشم کا کہنا تھا کہ یہاں رات کو اکثر سفلی عامل آتے ہیں، جن میں عورتیں بھی ہوتی ہیں۔ انہیں منع کریں تو وہ کالے علم سے نقصان پہنچانے کی دھمکیاں دیتے ہیں۔ بیشتر پرانے گورکن کام نہ ہونے پر قبرستان چھوڑ کر چلے گئے ہیں تاہم اب بھی کئی گورکن یہاں پر کام کررہے ہیں۔