وردی بدل گئی لیکن طور طریقے نہ بدلے، لاہور کے معروف ہوٹل سے پولیس اہلکار وردیوں میں شراب خریدنے لگے

ڈیوس روڈ پر واقع معروف ہوٹل کے بار سے شراب کے دلدادہ پولیس اہلکار نے خریداری کی۔ اپنے مطلب کی شراب خریدنے میں وردی دیکھ کر نہ کوئی روک ٹوک ہوئی نہ کوئی پوچھ گچھ۔ ذرائع کے مطابق، بعض پولیس اہلکار شراب فروشی کے دھندے سے منسلک ہیں جو اپنی وردی کا ناجائز استعمال کرتے ہیں۔ معروف ہوٹلوں سے کنٹرول ریٹ پر شراب حاصل کر کے بلیک میں فروخت کرتے ہیں۔

چند روز قبل بھی بلال نامی کانسٹیبل کی موبائل فوٹیج منظر عام پر آئی تھی جو کالے تھیلے میں شراب لے کر موٹر سائیکل پر نکلا تو موبائل کیمرے کی زد آ گیا۔

دوسری جانب ایس پی سول لائنز علی رضا کا کہنا ہے کہ شراب خریدنے والے اہلکاروں کو معطل کر کے محکمانہ انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں