ہسپتال پر پولیس کا چھاپہ آپریشن تھیٹر میں ڈاکٹر کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا پاکستانی خاتون کیساتھ کیا کر رہے تھے ؟

ایف آئی اے ٹیم کی جانب سے گردوں کی پیوندکاری کرنے والے 7 افرادگرفتاری کے بعد تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردئیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی ٹیم نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر چوہدری محمد اعجاز اور ڈپٹی ڈائریکٹر چوہدری محمد سرفراز کی سربراہی میں شہر کے محلہ مسجد بلاک میں اچانک کارروائی کرتے ہوئے نجی ہسپتال سے گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد رشید سمیت 7افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ مذکورہ کارروائی کرنے والی ایف آئی اے ٹیم کے افسران کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے انسانی اعضاءکی غیر قانونی پیوندکاری کو روکنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی۔


انہوں نے کہا کہ حالیہ ہونے والی پیوندکاری کے لئے ثناءنامی خاتون کو منڈی بہاﺅالدین سے پیر محل لایا گیا تھا اور اس کا گروہ ایک غیر ملکی شہری کو لگانے کا عمل مکمل کیا گیا۔ تمام تر حالات و واقعات کا علم ہونے پر بھی آپریشن کے عمل کو مکمل ہونے دیا گیا تاکہ انسانی جانیں ضائع ہونے سے بچ سکیں۔ تاہم ریسکیو ٹیم نے خاتون اور غیر ملکی شہری کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ منتقل کردیا گای جبکہ ایف آئی اے ٹیم کے آپریشن کے دوران اسسٹنٹ کمشنر بھی آن پہنچے جنہوں نے ایف آئی اے ٹیم کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ انسانی اعضاءکی غیر قانونی پیوندکاری کا گھناﺅنا دھندہ گزشتہ ایک ماہ شہر کے محلہ مسجد بلاک میں جاری تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں