عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ خان کی جانب سے اپنے بیڈ روم میں رکھے گئے ایک بہت بڑے بیڈ کا خاصا چرچا رہا۔ با لخصوص برطانوی میڈیا میںیہ سوال بارہا گردش کرتا رہا کہ یہ اتنا بڑا بیڈ کس لیے ہے؟۔ متعصب برطانوی میڈیا ایک پاکستانی سے شادی اور پھر طلاق لینے کی جرم کی پاداش میں جمائمہ کو ایسے سوالات کی بوچھاڑ سے پریشان کرتا رہا کہ عمران خان سے تو آپ طلاق لے چکی ہیں پھر یہ اتنا بڑا بیڈ کس کے ساتھ سونا کیلئے سجا رکھا ہے؟
اس اخلاق باختہ سوال پر جمائمہ نے جذباتیت یاجارحیت کا روپ کی دھارنے کی بجائے اس بیڈ کی ایک ایسے وقت میں تصویر لے کر اسے سوشل میڈیاپر شئیرکر دیا جس سے اس کے مقصد اور اس استعمال کا پہلو کچھ اس طرح سے اجاگر ہو رہا ہے جس نے ناقدین کے منہ پر ٹیپ لگا کر اسے بند کر دیا ہے۔ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جمائمہ خان اس بڑے بیڈ پر خود بھی براجمان ہیں جبکہ ان کے خاندان کے 9افراد بھی اس بیڈ پر ان کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ مغربی ممالک میں خاندانی نظام کو اس قدر زیادہ اہمیت حاصل نہیں ہوتی ۔لوگ عام طور پر تنہائی پسندہوتے ہیں تو اس تصویر نے بیک وقت خود برطانوی تنہائی پسندانہ نظام کے منہ پر بھی کرارا طمانچہ مارا ہے۔کیونکہ یہ تصویرخاندانی نظام کی اس اجتماعیت کو اجاگر کرتی ہے جو مغر ب میں کم ہی دیکھنے کو ملتا ہے۔