آپ کو حیرانگی ہوگی اور اکثر ذہن میں سوال بھی اٹھتا ہوگا کہ جنات کے رسول کون ہے اور ان کے نبی کون تھے ۔ اکثر علمائے کرام اور بزرگان دین فرماتے ہیں کہ جنات میں کوئی بھی نبی یا رسول نہیں بھیجا گیا قرآن کی آیت : ترجمہ؛۔ اے جنات اور انسانو کیا تمہارے پاس تم میں سے کوئی رسول نہیں آئے تھے ۔ اس آیت کی تفسیر میں مجاہدؒ فرماتے ہیں کہ جنات میں سے کوئی بھی رسول نہیں ہوا ۔
رسول تو انسانوں میں مبعوث ہوئے تھے ۔ یہاں رسولوں سے مراد ڈرانے والے ہیں ۔ حضرت ضحاک ؒ سے کسی نے پوچھا کہ آپ ﷺ کی تشریف آوری سے پہلے کیا کوئی نبی یا رسول جنات میں سے تھا ۔ تو انہوں نے جواب فرمایا ۔ تو انہوں نے جواب میں فرمایا کہ تم نے قرآن کی آیت نہیں پڑھی ۔ جس میں اللہ جنات و انسان سے مخاطب ہے آیت : ترجمہ؛۔ اے جنات اور انسانو کیا تمہارے پاس تم میں سے کوئی رسول نہیں آئے تھے ۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ جنات میں بھی نبی آئے اور ایک روایت کے مطابق نبی کا نام یوسف تھا ۔