خلائی مخلوق کی زمین پر آمد کے متعلق افواہیں اور دعوے تو ہمیشہ سے آمنے آتے رہے ہیں لیکن پہلی بار روس کے برفانی پہاڑوں سے ایک ایسی پراسرار لاش برآمد ہو گئی ہے کہ جس کے بارے میں کہنا ناممکن ہے کہ یہ کسی انسان کی لاش ہو سکتی ہے۔
ویب سائٹ ڈیلی سٹار کے مطابق برفانی خطے سائبیریا کے علاقے ارکوٹسک سے ملنے والے نیلگوں مائل لاش کی حالت خاصی خراب نظر آتی ہے جبکہ اس کی ایک ٹانگ بھی غائب ہے، البتہ یہ واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ اس کی باقی جسمانی ساخت اگرچہ انسانوں جیسی ہے مگر کھوپڑی کا غیر معمولی سائز خلائی مخلوق جیسا ہے۔
روسی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی تحقیق کروائی گئی ہے، جس سے پتا چلا ہے کہ یہ ایک ڈرامہ ہے جس کے پیچھے دو شریر طالبعلموں کا ہاتھ ہے۔ وزارت کے مطابق ان طالبعلموں نے بریڈ اور مرغی کی کھال کو ملا کر یہ جعلی لاش بنائی تھی اور پولیس اہلکاروں نے اسے ایک سٹوڈنٹ کے گھر سے برآمد کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ طالبعلم نے یہ ’خلائی مخلوق‘ اپنے بیڈ کے نیچے چھپا رکھی تھی۔
دوسری جانب انٹرنیٹ پر یہ رائے بھی سامنے آرہی ہے کہ روسی حکومت نے اس معاملے پر پردہ ڈلنے کیلئے یہ کہانی پھیلادی ہے کہ یہ واقعہ دو طالبعلموں کی شرارت تھی۔ حکومت پر تنقید کرنے والوں کا کہنا ہے کہ دو طالبعلم بریڈ اور مرغی کی جلد سے ایسی چیز نہیں بناسکتے، یہ واقعی کوئی غیر انسانی مخلوق ہے، لیکن حکومت اس معاملے کو چھپانے کی کوشش کررہی ہے۔
ویڈیو دیکھیں: