قادیانیوں کے خلاف دھرنا دینے والے پاکستان کے انتہائی معروف شخص کو گرفتار کر لیا گیا ، یہ کون ہیں جان کر آپ بھی سر پکڑ لیں گے

لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے کے دوران پولیس نے تحریک لبیک یارسول ﷺ کے چیئرمین ڈاکٹر اشرف جلالی کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا ہے۔اس سے قبل انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹر ساجد میر نے سینٹ اور قومی اسمبلی میں آئینی ترمیم کے حوالے سے مناظرے کا چیلنج دیا تھا اور اب وہ چیلنج سے فرار ہوگئے ہیں، میں ان کا چیلنج قبول کرتے ہوئے آج پریس کلب کے سامنے موجود ہوں ، آپ بھی مناظرے کے لئے پہنچیں میں بھی یہاں موجود ہوں۔

تفصیلات کے مطابق تحریک لیبک یارسول اللہ کے کارکنان لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کر رہے تھے، انتظامیہ نے انہیں احتجاجی مظاہرہ کرنے سے روکا جس کے بعد پولیس اور کارکنوں کے درمیان ہتھا پائی ہوئی۔ پولیس نے احتجاجی مظاہرے کی قیادت کرنے والے تحریک لبیک یارسول اللہ کے چیئرمین ڈاکٹر اشرف جلالی کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز پنجاب حکومت نے لاہور شہر کی حدود میں ایک ماہ کے لئے دفعہ 144نافذ کیا تھا اور اس دوران کسی بھی قسم کے مناظرے ، محافل اور مذہبی اجتماعات پر پابندی لگادی تھی۔

دوسری جانب نجی ٹی وی چینل 92 نیوز کے مطا بق تحریک لبیک یارسول ﷺ کے کارکنان قادیانیوں کے حق میں رانا ثنااللہ خان کے بیان کے خلاف احتجاج کر رہے تھے جبکہ ملک بھر میں وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کے خلاف احتجاجی مظاہروں کو سلسلہ بھی جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں