الیکٹرونک ڈانس میوزک(EDM) کی دنیا میں دھوم مچانے والی پاکستانی نژاد بہنوں جہان یوسف اور یاسمین یوسف کے بارے میں سب ہی جان چکے ہیں، لیکن شاید ان کی زندگی کے کچھ چونکا دینے والے حقائق پہلی بار کھل کر سامنے آ رہے ہیں۔ یہ دونوں مشہور ترین ای ڈی ایم بینڈ Krewell کا چہرہ کہلاتی ہیں اور اب وہ دونوں ہی اسے چلا رہی ہیں ۔ ان کے والد پاکستانی اور والدہ پولش لتھوانین ہیں۔ اگرچہ یہ امریکی شہر شکاگو میں رہتی ہیں لیکن پاکستان سے تعلق کو اپنا فخر قرار دیتی ہیں۔
ٹائم آﺅٹ شکاگو کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں یاسمین کا کہناتھا کہ لوگوں کو جب پتہ چلتا ہے کہ ہم پاکستانی ہیں تو انہیں جھٹکا لگتا ہے۔ لیکن ہم سمجھتی ہیں کہ یہ اچھا ہے کیونکہ ہم کچھ ایسا کررہی ہیں جس کی لوگ توقع نہیں کررہے تھے۔ ہم جہاں سے آئی ہیں اس زمین سے تعلق پر ہمیں فخر ہے۔
ان لڑکیوں کے ڈانس اور موسیقی نے ہی کچھ کم تہلکہ برپا نہیں کیا تھا کہ بالآخر انہوں نے بدنام زمانہ میگزین پلے بوائے کے لئے ماڈلنگ بھی کر ڈالی۔ دونوں بہنوں کا کہنا ہے کہ اس ماڈلنگ کی وجہ سے انہیں نفرت انگیز پیغامات موصول ہوئے لیکن وہ خود پر کی جانے والی تنقید کو بے جا قرار دیتے ہوئے کہتی ہیں کہ انہوں نے پلے بوائے میگزین کے لئے ماڈلنگ کرتے ہوئے بھی مشرقی لباس اور روایات کا خیال رکھا۔ حالیہ انٹرویو کے دوران دونوں بہنوں نے بتایا کہ وہ شراب کی بھی بہت شوقین ہیں اور پرفارمنس سے قبل کھل کر شراب نوشی کرتی ہیں۔ وہ اپنے جسم پر طرح طرح کے نقش و نگار بنوانے سے بھی ہچکچاتی نہیں ہیں۔ اب ان دونوں کے جسموں پر مجموعی طور پر 18 ٹیٹو موجود ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ لوگ جو بھی کہتے رہیں وہ اپنا کام یونہی کرتی رہیں گی۔