کاجو میں چھپا ہے ایسی بیماری کا علاج جس میں آج کل ہر دوسرا پاکستانی مبتلا ہے۔

اگر آپ ڈپریشن کا شکار ہیں اور علاج سے تنگ آ چکے ہیں تو ہم آج آ پ کو اس کا قدرتی علاج بتائیں گے۔ یہ قدرتی علاج آسان ہونے کے ساتھ ساتھ مزیدار بھی ہے۔ ماہرین غذائیا ت کے مطابق کاجو کے نام سے جانا جانے والا خشک میوہ ڈپریشن سے بچاؤ کا بہترین علاج ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کاجو میں وٹامن ، فائبر، منرلز اور دیگر قسم کے اجزاء پائے جاتے ہیں، جو کئی خطرناک بیماریوں سے بچاؤ کا ذریعہ ہیں۔ علاو ہ ازیں کاجو میں کئی منرلز جیسے، پوٹاشیم ، میگنیز، کاپر ، سلینیم، زنک اور آئرن بھی وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔

پس ان تمام اجزاء کی موجودگی سے کاجو کی تھوڑی سی مقدار کے استعمال سے ہی ہمارے جسم میں واقع ہونے والی کمی پوری ہو سکتی ہیں۔ کاجو میں پایا جانے والا ایک اہم جزو ٹریپٹو فان قدرتی طور پر انسانی مزاج کو قابو میں رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ماہرین صحت کی رپورٹ کے مطابق ٹریپٹوفان ذہنی دباؤ کو کم کرنے کے ساتھ نیند میں پیدا ہونے والے خلل کا خاتمہ کرتا ہے۔ اور بڑھتے بچوں کی بہتر نشونما میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ واضح رہے ڈپریشن سے بچاؤ کے لئے بنائی جانے والی بیشتر ادویات میں کاجو لازما شامل کیا جاتا ہے۔ مزید برآں کاجو میں کچھ ایسے فیٹی ایسڈز بھی پائے جاتے ہیں۔ جو کولیسٹرول کو قابو میں رکھنے اور دل کی بیماریوں سے نجات دلانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں