صحت کے معاملے میں عام طور پر لوگوں کا رویہ بے فکری پر مبنی ہوتا ہے، جب تک کہ کوئی بڑا مسئلہ پیش نہ آجائے۔ صورتحال سنگین ہو جاتی ہے تو تب ہم بیٹھ کر سوچتے ہیں کہ یہ سب کیسے ہو گیا۔ برطانوی ماہر صحت ڈاکٹر ایولین لیوین نے عوام الناس کو اس رویے کے نقصانات کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بہت سی سنگین بیماریوں کی علامات ہمیں پہلے سے نظر آرہی ہوتی ہیں لیکن ہم ان پر توجہ نہیں دیتے۔
انہوں نے ایسی علامات کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ پیٹ میں اچانک درد محسوس ہونا، جو بہت شدید بھی ہو، یقینا ایک خطرناک علامت ہے۔ اس کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں، مثلاً شدید قبض، اپینڈکس، کوئی رسولی یا آنت میں زخم یا سوراخ ہونا۔
جگر کو صاف کرنے اور بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے قدیم ترین قدرتی مشروب جو دنوں میں آپ کی صحت بہتر کردے
اسی طرح اگر آپ کو بلا وجہ سانس پھولتی محسوس ہو تو بھی آپ کو ڈاکٹر کے پاس ضرور جانا چاہیے۔ اسے محض معمولی تھکاوٹ وغیرہ کا نتیجہ نہ سمجھیں۔ اس کی وجہ دمہ، نمونیا یا پلمونری ایمولزن بیماری بھی ہوسکتی ہے۔
اگر سر میں اچانک شدید درد اٹھے تو اس کی وجوہات میں دماغ میں پیدا ہونے والا کوئی مسئلہ اور خصوصاً خون کا رساﺅ بھی شامل ہو سکتا ہے۔
اگر آ پ کو بار بار پانی پینا پڑتا ہے اور کسی طرح پیاس نہیں بجھ رہی تو یہ بھی بہت فکر مندی کی بات ہے۔ اس کیفیت کو پولی ڈپسیا کہتے ہیں اور عموماً یہ ذیابیطس کی علامات میں سے ایک ہے۔ جب آپ کے خون میں شوگر کا لیول بہت بڑھ جاتا ہے تو آپ کے گردے زیادہ پیشاب پیدا کرتے ہیں تاکہ جسم اضافی گلوکوز سے نجات حاصل کرسکے۔ اس کے نتیجے میں آپ کو بار بار پیاس محسوس ہوتی ہے اور بار بار واش روم بھی جانا پڑتا ہے۔ ایسے میں آپ کو فوری طور پر بلڈ گلوکوز کا ٹیسٹ کروانا چاہیے۔
اسی طرح دل کی بیماری کی علامت صرف سینے میں درد ہی نہیں ہے بلکہ بعض اوقات غیر معمولی تھکاوٹ، سانس کا پھولنا، کھانسی، متلی محسوس ہونا بھی دل کی بیماری کی علامات ہوسکتی ہیں۔