آج سے دو تین سال بعد اس دنیا میں انتہائی عجیب و غریب مناظر دیکھنے کو ملا کریں گے جن کا ذکر آج تو بہت عجیب لگے گا لیکن گزرتے وقت کے ساتھ یہ سب کچھ معمولی محسوس ہوگا مختلف ٹیکنالوجز مثلاً ہارپ اے آر ، وی آر ،ہولوگرافک ، سکائی گرافک وغیرہ کے ذریعے ایسے حیرت انگیز مناظر معمول کا حصہ ہوں گے کہ ان کی سامنے دجال کی فریب کاریاں شعبدہ بازیاں بالکل معمولی محسوس ہوں گی دجال کی طرح مرضی سے بارش برسانا مرضی سے قحط لانا اورمردوں کو زندہ کرنا وغیرہ یہ عام سی باتیں رہ جائیں گی یہ سب کیا ہے ؟ ایسا کیوں ہے ؟
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چودہ سو سال پہلے احادیث میں بالکل ایسے ہی واقعات کا ذکر کیا تھا جن کو سن کر غیر مسلم مسلمانوں کا مذاق اڑایا کرتے تھے جب کہ کچھ گمراہ مسلمان بھی ان باتوں کو دل سے تسلیم نہیں کرتے تھے لیکن جہاں تک یہودیوں اور عیسائیوں کے علما ء کا تعلق ہے وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی باتوں پر بے حد ایمان رکھا کرتے تھے اس کی وجہ یہ تھی کہ انہوں نے اپنی قدیم کتابوں کی روشنی میں بنی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو پہچان لیا تھا آج کے دور جدید کی ترقی نے ہمارے پیارے نبی صلہ اللہ علیہ والہ وسلمہ کی ایک ایک بات جو سچ ثابت کر دیا ہے لیکن اس سائنسی ترقی کے پیچھے خود دجال کے خواریوں کا سب سے ذیادہ ہاتھ ہے وہ اپنی مرضی سے ہر وہ سائنسی شعبدہ دکھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں
جن کا ذکر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دجال اور حضرت عیسی کے حوالے سے کیا تھا اب ہارپ ٹیکنالوجی کے ذریعے موسموں ہر کنٹرول کیا جا رہا ہے جس میں آنے والے سالوں میں سو فیصد کامیابی حاصل ہو جائے گی اسی طرح دجال کی شعبدہ بازیاں دکھانے والی سکائی گرافک اور ہولو گرافک پر بھی تیزی سے کام کیا جا رہا ہے جھوٹے مناظر کو حقیقی بنانے کے کئے جدید سے جدید ٹیکنالوجی کو بروئےکار کایا جارہا ہے یہ ایسا کرنے کا کیا مقصد ہے میں آج آپ کو اس سوال کا جواب دیتا ہوں یہ سب دجال اور حضرت عیسی علیہ سلام کے آنے کی تیاریاں ہو رہی ہیں اس ٹیکنالوجی کے ذریعے تفریخی طور پر آسمان سے سینکڑوں ہزاروں بار حضرت عیسی علیہ سلام کو زمین ہر اترتا دکھایا جائے گا یہاں تک کہ لوگ ان مناظر کو بغیر کسی حیرانگی اور تعجب کے دیکھنے کے عادی ہو جائیں گے اسی طرح ویژئل ٹیکنالوجی کے ذریعے بالکل دجال کی طرح آگ اور پانی کی غیر حقیقی نہریں چلنے کے مناظر عام کر دئیے جائیں گے مردوں کو زندہ کرنے کی شعبدہ بازیاں عام ہو جائیں گی کوئی بھی شخص ان چیزوں پر نوٹس نہیں لیا کرے گا چنانچہ اب ہم اصل مقصد کی طرف آتے ہیں جب یہ سب کچھ عامُ ہو جائے گا تو کسی روز اصل دجال جب اس دنیا میں باہر ہوگا تو اس کی کرشمہ سازیوں کو سائنس اور ٹیکنالوجی کی کارسازیاں سمجھ کر ہر کوئی نظر انداز کر دے گا اور یوں دجال اس دنیا میں آسانی سے اپنے مشن کو کامیابی سے ہمکنار کردے گا اسی طرح جب اصل حضرت عیسی علیہ سلام آسمان سے فرشتوں کے ساتھ زمین پر اترتے دکھائی دیں گے تو ہر شخص ان کو حضرت عیسی علیہ السلام ماننے س انکار کر دے گا
اور یوں عرصہ دراز تک حضرت عیسی علیہ سلام خود کو عیسی علیہ السلام کے طور پر منوانے کے لئے کوشش کرتے رہیں گے میرے بہت سے دوستوں نے یوٹیوب پر کچھ سال پہلے چین کے آسمان پر ایک نقلی شہر کی ویڈیو دیکھی ہو گی یا پھر دبئی میں ہونے والے ہولو گرافک شو دیکھے ہوں گے جن میں سٹیج پر انسانوں کے درمیان جنگلی جانوروں کو گھومتے پھرتے دکھایا گیا ہے تفریخ ہی تفریخ میں اس ٹیکنالوجی کو اتنا عام کر دیا جائے گا کہ کچھ عرصہ بعد آنے والی نسلیں دجال اور حضرت عیسی علیہ سلام کے متعلق پیشن گوئی کو بالکل ہی جھوٹ خیال کرنے لگ جائیں گے ان کی نظر میں دجال کے شعبدوں اور مکرو فریب اور حضرت عیسی علیہ سلام کے معجزات کچھ بھی حیثیت نہیں رکھتے ہوں گے یہی وقت وہ ہوگا جب یہ دنیا فتنوں سے بڑھ جائے گی اور یہی وقت اہل ایمان کے ایمان کی آزمائش کا ہوگا ایسے ناقابل یقین فتنوں کے ذریعے انسانوں کو پھنسانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔