حکومت کا شرمناک کارنامہ ‘ مظلوم فلسطینی بھائیوں کیخلاف ایسا اقدام جس نے قوم کو غصے سے لال پیلا کردیا

ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی کی قومی اسمبلی کے اجلاس میں توجہ دلاؤ نوٹس پر ہدایات
اسلام آباد (آئی این پی) ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ مالٹا میں بنائی گئی ایک فلم میں فلسطینیوں کی جدوجہد کی منفی عکاسی کی گئی فلم بنانے میں پاکستان ایئرلائنز کا جہاز استعمال کیا گیا معاملہ پر پاکستان کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہے‘ فلسطین کے لوگ ہمارے بھائی ہیں یہ انتہائی اہم معاملہ ہے اس میں ملوث لوگوں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے‘ متعلقہ قائمہ کمیٹی تیس دن میں تحقیقات کرکے ایوان میں رپورٹ پیش کرے. منگل کو ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں توجہ دلاؤ نوٹس پر ہدایات دیتے ہوئے کیا.

منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے مالٹا میں بنائی گئی ایک فلم جس میں فلسطینیوں کی جدوجہد کی منفی عکاسی کی گئی فلم میں استعمال کئے گئے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے لاپتہ ہوائی جہاز سے متعلق توجہد لاؤ نوٹس پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ معاملہ پر ایف آئی اے تحقیقات کررہا ہے. سینٹ نے متعلقہ قائمہ کمیٹی کو معاملہ ریفر کیا ہے یہاں پر بھی معاملہ پر خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے یا پھر متعلقہ قائمہ کمیٹی کو ریفر کیا جائے. ذمہ داروں کا تعین ہونا ضروری ہے. اس معاملہ کو جلد حل ہونا چاہئے جو کچھ ہوا غلط ہوا اس میں پی آئی اے کا سابقہ چیئرمین سی ای او سمیت دیگر افسران ملوث ہیں. دیگر افسران کا تعین ہونا چاہئے اور ایک ٹائم فریم کے اندر تحقیقات ہونی چاہئیں. ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا یہ انتہائی اہم معاملہ ہے سب کو اس پر تشویش ہے متعلقہ قائمہ کمیٹی اس کی تحقیق کرے جس مقصد کے لئے جہاز کرئے پر لیا گیا کیا وہ معاہدے میں تحریر کیا گیا تھا. سی ای او سمیت ملوث افسران کو سخت سزا ملنی چاہئے معاملہ پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا فلسطینی ہمارے بھائی ہیں یہ بڑی کوتاہی ہے متعلقہ قائمہ کمیٹی تحقیقات کرکے تیس روز کے اندر ایوان میں رپورٹ پیش کرے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں