پاکستان میں ٹماٹر کی قلت لیکن بھارتی ٹماٹر سے متعلق ایسا ہولناک انکشاف کہ آپ دیکھنے سے بھی گھبرائیں گے کیونکہ ۔۔۔۔۔

بھارتی ٹماٹر میں 5اقسام کے وائرس کی موجودگی کا انکشاف سامنے آیا ہے، بھارتی ٹماٹر کی درآمد سے سفید مکھی ان کو پھیلانے اور کپاس کی فصل کو نقصان پہنچانے کا سبب ہے۔ماہرین کے مطابق بھارتی ٹماٹر میں ٹماٹو لیف کرل نیو دہلی وائرس، ٹماٹو ییلو لیف کرل وائرس، ٹماٹو اسپری وائرس(ککو مودائرس )، پیپینو موزیک وائرس اور بیگومو وائرس(ایس پی پی) کی موجودگی ظاہر ہوئی ہے، یہ وائرس بیماریاں ہیں،جن کی شناخت بھارت میں حال ہی میں ہوئی ہے۔
ماہرین کے مطابق بھارتی ٹماٹر کی درآمد سے سفید مکھی ان کو پھیلانے کا سبب بنتی اور اس سے ہماری کپاس کی فصل کو بھی نقصان پہنچتا، بھارت سے ٹماٹر کی درآمد پر پابندی عائد ہونے سے 100 بلین روپے کی بچت ہوئی ہے اور پاکستانی کاشتکار کے مالی مفاد کا تحفظ کی کیا گیا۔


ماہرین اور کاشتکار نمائندوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ٹماٹر پورا سال دستیاب رہتا ہے اور عوام مناسب قیمت پر ٹماٹر ملتا ہے لیکن نامناسب موسم کی وجہ سے بلوچستان اورخیبرپختونخواہ میں ٹماٹر کی فصل متاثر ہونے کی وجہ سے ٹماٹر کی کمی دیکھنے میں آئی تاہم آئندہ چند روز میں یہ کمی دور ہوجائے گی۔
ٹماٹر کی قیمت میں اضافہ سے عوام پریشان ضرور ہیں لیکن اس سے پاکستانی کسا ن کو براہ راست فائدہ پہنچا ہے، جس کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں