اگر آپ کے بال بھی سفید ہونا شروع ہوگئے ہیں تو اس کا مطلب ہے آپ بھی عنقریب اس انتہائی خطرناک بیماری کا شکار ہوسکتے ہیں

ملاگا (نیوز ڈیسک)بالوں میں سفیدی جھلکنے لگے تو عمر ڈھلنے کا احساس ہونے لگتا ہے، لیکن سائنسدانوں نے یہ کہہ کر مردوں کو مزید پریشان کردیا ہے کہ ان کے سفید ہوتے بال دل کی بیماری کے بڑھتے ہوئے خطرے کی نشاندہی بھی کرتے ہیں۔

دی مرر کی رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف قاہرہ کی اس تحقیق میں 545 مردوں میں سفید بالوں اور دل کی بیماری کے خطرے کے مابین تعلق کا مطالعہ کیا گیا۔ تحقیقی مقاصد کے لئے بالوں کی رنگت کو 1 سے 6تک مختلف درجوں میں تقسیم کیا گیا، جہاں 1 سے مراد پوری طرح سیاہ اور 6 سے مراد پوری طرح سفید بال تھے۔ تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ جتنی سفید رنگت زیادہ تھی اتنا ہی دل کی بیماری کا خطرہ بھی زیادہ تھا۔ خطرے کا آغاز تقریباً نصف بال سفید ہونے سے ہو جاتا ہے، اور جس قدر بال زیادہ سفید ہوتے جاتے ہیں دل کی بیماری کا خطرہ بھی اسی قدر بڑھتا جاتا ہے۔
تحقیق کی رہنمائی کرنے والے سائنسدان ڈاکٹر ارینی سیموئل کا کہنا تھا کہ سفید بال بڑھتی عمر کی نشانی ہیں اور عمر بڑھنے کے ساتھ دیگر بیماریوں کی طرح دل کی بیماری کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ مصری سائنسدانوں کی یہ تحقیق سپین کے شہر ملاگا میں منعقد ہونے والی سائنسی کانفرنس میں پیش کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں