سمارٹ فونز نے ایک جہان کو اپنا گرویدہ بنا رکھا ہے۔ نوجوان نسل میں سے تو جسے دیکھو ہمہ وقت اس کے دیدے فون کی سکرین سے جڑے ہوتے ہیں لیکن اب اس حوالے سے چین سے ایسی خبر آ گئی ہے کہ لوگ فون کو ہاتھ لگانے سے بھی خوف کھائیں گے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق چینی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر شینگ اَن کی 21سالہ وو ژیاﺅ جنگ کو فون پر گیمز کھیلنے کی لت لگی ہوئی تھی۔ گزشتہ دنوں وہ پورا دن اس کام میں لگی رہی۔ شام کو اس کی ایک آنکھ میں درد ہوا اور صبح ہونے تک اس آنکھ کی بینائی ختم ہو چکی تھی۔
رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ”مسلسل تمام دن فون پر آنکھیں جمائے رہنے کے باعث اس کی ایک آنکھ کو خون فراہم کرنے والی نس بند ہو گئی ہے۔ اس عارضے کو Retinal vessel occlusionکہا جاتا ہے۔ آنکھ کو خون کی فراہمی بند ہونے سے آنکھ نے کام چھوڑ دیا ہے۔چینی میڈیا کے مطابق ژیاﺅ جنگ کا کہنا تھا کہ ”جس روز میری کام سے چھٹی ہوتی تھی اس روز میں صبح 6بجے سے لے کر شام 4بجے تک فون پر گیم کھیلا کرتی تھی۔پھر میں کھانا کھاتی اور سوجاتی تھی اور چند گھنٹے بعد جاگنے کے بعد رات 1سے 2بجے تک پھر گیم کھیلتی تھی۔اس روز بھی میں نے اتنی دیر ہی گیم کھیلی، جس سے میری آنکھ میں درد ہونے لگا اور جب میں صبح اٹھی تو مجھے ایک آنکھ سے نظر آنا بند ہو چکا تھا۔“
ڈاکٹر ژیاﺅ جنگ کی آنکھ کی بینائی واپس لانے کے لیے تگ و دو کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ”عموماً عمررسیدہ افراد اس عارضے سے دوچار ہوتے ہیں لیکن چونکہ ژیاﺅ نے طویل وقت تک سکرین پر آنکھیں جما کر انہیں بہت تھکا دیا تھا لہٰذا اسے بھی یہ عارضہ لاحق ہو گیا۔“
مناہل ملک کے بعد ’ ثناء شیخ ‘
وزیر اعظم نے اپنے دورہ سعودی عرب میں پروفیشنل ورک ویزہ ہولڈرز کے مسائل پر گفتگو کی تھی، ذرائع
چئیرمین نیب کے بعد اب کس شخصیت کی ویڈیو سامنے آنے والی ہے ؟
آئندہ 24 گھنٹوں میں بارشیں ، محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیش گوئی کر دی
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
عمران خان کو وزرات عظمیٰ سے ہٹانے کی تیاریاں ۔۔۔جون اور جولائی کے مہینے میں کیا ہونے والا ہے؟
شمالی امریکہ کی فقہ کونسل نے 4 جون کو عید الفطر منانے کا اعلان کر دیا
عمران خان نے چار ایم این ایز کو کال کر کے خاموش رہنے کا کہا
ڈالر 50پیسے سستا ہونے کے بعد دوبارہ 58پیسے مہنگا ہو گیا
کترینہ کیف نے بالی وڈ کے دبنگ خان سلمان خان کو شادی کی پیشکش کر دی