بلاشبہ شہد میں شفاءہے لیکن بازار میں دستیاب شہد کے متعلق سائنسدانوں نے ایسا ہولناک انکشاف کر دیا ہے کہ اس کے تمام تر فوائد کے باجود لوگ اسے ہاتھ لگانے سے بھی گھبرائیں گے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق نئی تحقیق میں برطانوی سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ ”دنیا بھر میں اس وقت فارمز میں جتنا شہد پیدا کیا جا رہا ہے اس کے تین چوتھائی حصے میں انتہائی زہریلے کیمیکلز پائے گئے ہیں جو انسانوں کے عصبی نظام کو تباہ کر سکتے ہیں۔“سائنسدانوں نے اس تحقیق میں مختلف ممالک سے شہد کے 198نمونے لے کر ان کے ٹیسٹ کیے۔نتائج میں انہوں نے بتایا ہے کہ ”ان نمونوں میں سے 75فیصد میں کوئی ایک نیونیکوٹی نوائیڈ کیمیکل (Neonicotinoid chemical)موجود تھا، جو انسان کے عصبی نظام کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ یہ خطرناک کیمیکل شہد میں فصلوں اور درختوں پر استعمال ہونے والی زرعی ادویات سے شامل ہورہے ہیں کیونکہ مکھیاں انہی فصلوں اور درختوں سے رس چوس کر شہد بناتی ہیں۔“ سائنسدانوں کے مطابق ان زرعی ادویات کے کیمیکلز سے شہد کی مکھیوں کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے اوران کا بنایا ہوا شہد انسانوں کو بھی موت کے منہ میں لیجا سکتا ہے۔
یونیورسٹی آف سسیکس کے بائیولوجی کے پروفیسر ڈیو گولسن کا کہنا تھا کہ ”اس تحقیق کے بعد ہمیں کوئی شبہ نہیں رہا کہ ہم روزانہ جو شہد کھاتے ہیں اس کے ساتھ ہم کوئی ایک نیوروٹاکسن (عصبی نظام پر حملہ آور ہونے والا زہر)بھی اپنے جسم میں اتار رہے ہوتے ہیں۔اگرچہ شہد کی روزانہ کی خوراک میں اس کی مقدار کم ہوتی ہے لیکن انجام کار یہ خطرناک زہریلے کیمیکل انسان کے عصبی نظام کو ناکارہ بنا سکتے ہیں۔“
مناہل ملک کے بعد ’ ثناء شیخ ‘
وزیر اعظم نے اپنے دورہ سعودی عرب میں پروفیشنل ورک ویزہ ہولڈرز کے مسائل پر گفتگو کی تھی، ذرائع
چئیرمین نیب کے بعد اب کس شخصیت کی ویڈیو سامنے آنے والی ہے ؟
آئندہ 24 گھنٹوں میں بارشیں ، محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیش گوئی کر دی
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
عمران خان کو وزرات عظمیٰ سے ہٹانے کی تیاریاں ۔۔۔جون اور جولائی کے مہینے میں کیا ہونے والا ہے؟
شمالی امریکہ کی فقہ کونسل نے 4 جون کو عید الفطر منانے کا اعلان کر دیا
عمران خان نے چار ایم این ایز کو کال کر کے خاموش رہنے کا کہا
ڈالر 50پیسے سستا ہونے کے بعد دوبارہ 58پیسے مہنگا ہو گیا
کترینہ کیف نے بالی وڈ کے دبنگ خان سلمان خان کو شادی کی پیشکش کر دی