رینجر نے معمول کی چیکنگ کے دوران انٹیلی جنس ایجنسی کے میجر کی گاڑی روک لی کار کی تلاشی اور پھر ایسا کام ہو گیا کہ

سندھ رینجرز نے کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں کارروائی کرتے ہوئے خود کو آرمی کا میجر ظاہر کرنے والے جعلساز کو گرفتار کرلیا ہے۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق معمول کی چیکنگ کے دوران محمد رفیق نامی شخص کو روکا گیا تو اس نے خود کو خفیہ ایجنسی کے اہلکار میجر علی کے طور پر متعارف کرایا، لیکن وہ خود کو ثابت کرنے میں ناکام رہا جس کے بعد اس کی کار کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے ایک غیر قانونی نائن ایم ایم پستول، منشیات اورزمینوں کے جعلی کاغذات برآمد ہوئے، جس کے بعد اسے فوری طور پر گرفتار کرلیا گیا۔
ابتدائی تفتیش کے بعد انکشاف ہوا کہ ملزم نہ صرف لوگوں کو ڈرا دھمکا کر ان سے بھتہ وصول کرتا تھابلکہ زمینوں پر قبضے میں بھی ملوث تھا، دورانِ تفتیش ملزم نے اپنے دو ساتھیوں کے نام بھی اگل دیے جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے غلام فرید اور علی حسن نامی ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا۔ ملزمان کو مزید تفتیش اور قانونی چارہ جوئی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں