سائنسدانوں کے مطابق اس لڑکی کا چہرہ دنیا کا خوبصورت ترین چہرہ ہے، کیا آپ کے خیال میں یہ بات درست ہے؟

دنیا میں کئی مقابلہ ہائے حسن ہوتے ہیں، خوبصورت ترین خواتین کی فہرستیں ترتیب پاتی ہیں لیکن کوئی بھی حتمی طور پر کچھ نہیں کہہ سکتا کہ کون سی اداکارہ یا سیلیبرٹی دنیا کی خوبصورت ترین خاتون ہے۔ اب کاسمیٹک سرجری کے ایک ماہر نے مختلف اداکاراﺅں اور سیلیبریٹیز کے چہروں کے مختلف عوارض کو یکجا کرکے ایک چہرہ بنایا ہے اور اسے دنیا کا خوبصورت ترین چہرہ قرار دیا ہے۔ آپ کے خیال میں کیا اس ماہر کا دعویٰ درست ہے؟

دنیا کی خوبصورت ترین خاتون رپورٹر جس کو دیکھنے کیلئے مَرد اتنے شوق سے ٹی وی دیکھتے ہیں کہ ریٹنگ کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے
ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق یہ چہرہ لندن کے سنٹرفار ایڈوانسڈ فیشل کاسمیٹک اینڈ پلاسٹک سرجری کے ماہر ڈاکٹر جولیان ڈی سیلوا نے بنایا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ ”ہیرے کی شکل کا مخروطی چہرہ خواتین کی نظروں میں سب سے زیادہ پسندیدہ ہوتا ہے اورہمارے پاس آنے والی خواتین میں سے واضح اکثریت کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کا چہرہ اس شکل کا ہو۔ ہالی ووڈ اداکارہ میگن فوکس کا چہرہ اس شکل کی بڑی مثال ہے۔ دوسرے نمبر پر خواتین اوول فیس کو پسند کرتی ہیں جیسا کہ گلوکارہ ریحانہ کا ہے۔ تیسرے نمبر پر شارٹ جوہانسن کا چہرہ خواتین کو سب سے زیادہ پسند آتا ہے جو دل کی شکل کا ہے۔“

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں