15 سالہ لڑکے کو ہر وقت قبض کی شکایت، ڈاکٹروں نے سرجری کی تو پیٹ میں کیا مُردہ چیز پڑی مل گئی؟ دیکھ کر ڈاکٹروں کے بھی ہوش اُڑگئے کیونکہ۔۔۔

کوالالمپور میں ایک 15سال لڑکے کے پیٹ میں درد رہتا تھا اور ہمیشہ قبض کی شکایت بھی رہتی تھی۔ جب اسے ماں باپ ہسپتال لے کر گئے تو ڈاکٹروں نے سکین کرکے بتایا کہ اس کے پیٹ میں ایک بڑے سائز کا ٹیومر ہے لیکن جب اس کا آپریشن کیا گیا تو ڈاکٹروں کو ایسی چیز نظر آ گئی کہ ان کی آنکھیں حیرت سے پھٹی کی پھٹی رہ گئیں۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق لڑکے کے پیٹ میں کوئی ٹیومر نہیں بلکہ ایک بچہ موجود تھا جو پوری طرح نشوونما پانے کے بعد مر چکا تھا۔ اس بچے کے سر پر لمبے بال موجود تھے اوردیگر اعضاءکے ساتھ ساتھ اس کے جنسی اعضاءبھی پوری طرح بن چکے تھے۔ڈاکٹروں نے اس بچے کو لڑکے کے جسم سے باہر نکال دیا۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ ”لڑکے کے پیٹ سے نکلنے والے بچے کا وزن ڈیڑھ کلوگرام سے زیادہ تھا اور اس کے اعضاءمکمل بنے ہوئے تھے تاہم بگاڑ کا شکار تھے۔یہ بچہ اس لڑکے کا جڑواں بھائی تھا جس کا فیوٹس ماں کے پیٹ میں نشوونما میں بگاڑ آنے کے باعث اس لڑکے کے پیٹ میں بن گیا اور وہیں نشوونما پاتا رہا۔ یہ بچہ اس لڑکے کی پیدائش کے بعد بھی کچھ عرصے تک اسی کے جسم سے خوراک حاصل کرتا رہا اور پھر اس کی موت واقع ہو گئی۔“ لڑکے کے ماں باپ کا کہنا تھا کہ ”اسے پیدائش سے ہی پیٹ میں درد رہتا تھا لیکن جب کبھی ڈاکٹروں کے پاس لے کر گئے انہوں نے دوا دے کر ہمیں واپس بھیج دیا۔ اب سی ٹی سکین میں اس کے پیٹ میں ٹیومر کی موجودگی کا انکشاف ہوا لیکن آپریشن میں جو کچھ نکلا، اس پر ہمیں اب تک یقین آ رہا۔“ ڈاکٹروں کے مطابق لڑکا آپریشن کے بعد تیزی سے روبہ صحت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں