کیا نئی ترمیم کے بعد اب قادیانی بھی الیکشن لڑ سکتے ہیں؟ اصل حقیقت سامنے آگئی ، سب حیران رہ گئے

الیکشن اصلاحات بل 2017ءقومی اسمبلی سے پاس ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا تھا جس میں سوشل میڈیا صارفین نے حکومت پر الزام عائد کیا تھا کہ ختم نبوتﷺ کے آرٹیکل میں ترمیم کردی گئی ہے، مگر اب سینئر صحافی اور پاکستان ریلوے کے ترجمان نجم ولی خان نے ان تمام باتوں کی تردید کی ہے اور سوشل میڈیا صارفین سے کہا ہے کہ وہ قومی اسمبلی کی ویب سائٹ پر جاکر آرٹیکل کا مطالعہ کریں ۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ” فیس بک “پر سینئر صحافی اور پاکستان ریلوے کے ترجمان نجم ولی خان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی سے الیکشن اصلاحات بل پاس ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ختم نبوتﷺ کے قانون میں ترمیم کے حوالے سے پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، انتخابی اصلاحات بل میں ختم نبوت کے اقرار نامے میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی, صفحہ 79 پر اقرار نامہ امیدوار شق ۱ کی ذیلی شق iii پڑھیں اور کسی قسم کے منفی پراپیگنڈہ کا شکار نہ ہوں, یہ بل ٹوٹل ۸۸صفحات پر مشتمل ہے اور قومی اسمبلی کی ویب سائٹ پر legislations کے سیکشن میں ۲ اکتوبر کی تاریخ کے ساتھ موجود ہے۔اس حوالے سے معقولیت کا مظاہرہ کیا جائے اور سیاسی اختلاف کو اس قسم کارنگ دینے سے گریز کیاجائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں