کل مجھ سے یہ بہت بڑی غلطی ہوئی جس کا اعتراف کرتا ہوں ، شیخ رشید نے ایسا اعتراف کر لیا کہ آپ کی بھی ہنسی نہیں رکے گی

پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جب انتخابی اصلاحات کا بل منظور کیا گیا تو انہیں پتہ ہی نہیں چلا ، وہ اپنی یہ غلطی تسلیم کرتے ہیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ126 دن میں ساری جماعتیں انتخابی اصلاحات پر متفق تھیں اور تمام جماعتوں نے انتخابی اصلاحات کے معاہدے پر دستخط کیے لیکن کل چور مچائے شور کی فلم چلا دی گئی۔ ایسا لگتا ہے کہ ن لیگ نے تصادم کا فیصلہ کرلیا ہے کل انہوں نے ایک شخص کو بچانے کے لیے راکٹ لانچر مارا ہے، ایک شخص کو بچانے کیلئے بل پاس کرایاگیا ہے۔
شیخ رشید کو انگریزی میں نام لکھنا نہیں آتا،ہمیں پتہ ہے ان کی پٹیشن کہاں سے انگلش میں لکھ کر آتی ہیں،طلال چودھری
انہوں نے کہا کہ انہیں پتہ ہی نہیں چلا کہ انتخابی اصلاحات میں ترمیم کا بل منظور کرلیا گیا ہے، یہ ان کی بہت بڑی غلطی ہے اور وہ اپنی اس غلطی کو تسلیم کرتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میںشیخ رشید نے کہا کہ انہیں پتہ چل بھی جاتا تو وہ اس بل کو نہیں روک سکتے تھے کیونکہ اگر سینیٹ میں یہ بل منظور نہ بھی ہوتا تو مسلم لیگ ن نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اسے منظور کرالینا تھا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے دوبارہ مسلم لیگ ن کا صدر بن کر فوج کو براہ راست پیغام دیا ہے، انہوں نے لندن میں الطاف حسین سے بات کی ہے ، امریکہ میں انہوں نے دنیا کی مہنگی ترین ایجنسی ہائر کی ہے، یہ ٹکراﺅ کی طرف جا رہے ہیں۔
پیپلز پارٹی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ آصف زرداری کو کوئی دلچسپی نہیں سوائے اس کے کہ چیئرمین نیب ان کا ہو، پنجاب میں عمران خان اور ن لیگ کا مقابلہ ہوگا پیپلزپارٹی حریف نہیں ہے سندھ میں بھی عمران خان پیپلزپارٹی سے لڑنے جا رہے ہیں اور وہاں ن لیگ کا نام و نشان نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں