ٓپاکستان کے ایدھی سینٹر سے اپنے وطن بھارت لوٹنے والی گیتا ابھی تک اپنے خاندان سے نہ مل سکی .بھارتی وزیر خارجہ نے گیتا کے خاندان کا پتہ دینے والے کو ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کر دیا .
تفصیلات کے مطابق کئی برس پہلے سننے اور بولنے کی صلاحیت سے محروم لڑکی گیتا کسی طرح سے سرحد پار کر کے پاکستان آپہنچی .
پولیس نے قانونی کاروائی کرنے کے بعد گیتا کو کراچی کے ایدھی سینٹر میں منتقل کر دیا تھا .لیکن 2015میں اسے بھارت منتقل کر دیا گیا تھا لیکن گیتا تا حال اپنے خاندان سے نہیں مل سکی .بھارتی وزیر خارجہ سُشما سوراج نےعوام سے اپیل کی ہے کہ وہ گیتا کو اُس کے خاندان سے ملانے میں مدد کریں. بھارتی شہر اندور میں گیتا کے ساتھ سُشما سوراج نے ایک وڈیو پیغام جاری کیا کہ جو شخص گیتا کو اس کے خاندان سے ملانے میں مدد کر ے گا اسے ایک لاکھ روپے کا انعام دیا جائے گا. پاکستان سے لوٹنے کے بعد گیتا بھارتی شہر اندور میں رہائش پزیر ہیں. گونگی اور بہری گیتا اپنے والدین سے ملنے کے لیے پریشان رہتی ہیں.
..