بریگیڈئر آصف کی لیگی وزراء اور وکلاء کو منانے کی کوشش، تفصیلات کے مطابق رینجرز کمانڈر بریگیڈئر آصف نے لیگی وزرا اور وکلا کو منا کر احتساب عدالت میں لے جانے کی کوشش کی مگر وزرا نے ان کی درخواست مسترد کرتے ہوئے عدالت میں جانے سے انکار کردیا، اس دوران وہاں موجود صحافیوں اور وکلا نے رینجرز کمانڈر بریگیڈئر آصف کے سامنے شیم شیم کے نعرے بھی لگائے. واضح رہے کہ نواز شریف کی پیشی کے موقعپر رینجرز نے وکلاء، صحافیوں اور لیگی وزراء کو عدالت میں داخلے سے روکا، رینجرز اہلکاروں کے اس عمل پر وزیر داخلہ احسن اقبال نے سخت غصے کا اظہار کرتے ہوئے استعفیٰ دینے کی دھمکی بھی دے دی.
جب عدالت کے باہر حالات تلخ ہوئے تو رینجرز کمانڈر بریگیڈئر آصف باہر آئے اور انہوں نے لیگی وزراء کو منانے کی کوشش کی مگر ان لوگوں نے عدالت جانے سے انکار کر دیا، صحافیوں اور وکلاء کے شیم شیم کے نعروں پر بریگیڈئر آصف احاطہ عدالت لوٹ گئے.
..