آصف زرداری کا رمضان کے بعد حکومت مخالف تحریک چلانے کا اعلان

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری نے رمضان کے بعد حکومت مخالف تحریک چلانے کا اعلان کردیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت مخالف تحریک پارلیمنٹ نہیں سڑکوں پر چلائیں گے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب اور معیشت ایک ساتھ نہیں چل سکتیں۔

بلاول بی بی شہید کا بیٹا ہے انگاروں پر چلے گا۔ماضی اور موجودہ ایمنسٹی سکیم میں کوئی فرق نہیں۔ خیال رہے آج ق اسلام آبادہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اورجسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں آصف زرداری کی 7 اور فریال تالپورکی 3 درخواستوں پر سماعت کی‘آصف زرداری،فریال تالپور ضمانت میں توسیع کے لیے چوتھی بار عدالت میں پیش ہوئے. عدالت نے آصف زرداری کی 2 درخواستوں پر عبوری ضمانت 22مئی تک منظور کرتے ہوئے نوٹس جاری کردیئے اور آصف زرداری کو5،5لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا. اسلام آباد ہائی کورٹ نے اوپل 225 انکوائری میں بھی آصف زرداری کی عبوری ضمانت 12جون منظور کرلی ، ضمانت 5لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی گئی. وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا نئے نئے طلبی کے نوٹسز آرہے ہیں، جس پر جسٹس عامرفاروق نے ریمارکس دیئے کہ لگتاہے طلبی اورضمانتوں کاسیلاب آرہا ہے‘پارک لین کیس میں بھی آصف زرداری کی ضمانت میں12جون تک توسیع کردی گئی. جعلی اکاﺅنٹس کیس میں نیب کے طلبی نوٹس پر سابق صدر آصف زرداری

اورفریال تالپور کی عبوری ضمانت آج ختم ہورہی تھی. دوسری جانبآصف زرداری نے وکیل کے ذریعے ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے مزید 2درخواستیں دائر کیں تھیں جبکہ نیب کی جانب سے دو مزید کال اپ نوٹس جاری کیے گئے تھے، آصف علی زرداری کی پیشی کال اپ نوٹس کے مطابق کل ہے. گذشتہ روز جعلی اکاﺅنٹس کیس میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی درخواست ضمانت پر نیب نے اپنا تحریری جواب اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرایا تھا ، نیب کا تحریری جواب 11 صفحات پر مشتمل ہے، جس میںآصف علی زرداری کی منی لانڈرنگ اوردیگر کیسز سے متعلق جامع رپورٹ رجسٹرار آفس میں جمع کرائی تھی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں