گورنر سندھ نا منظور۔۔۔ عمران اسماعیل کے بھی عہدے سے فارغ ہونے کا وقت آگیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) مسلم لیگ ن نے گورنر سندھ کی برطرفی کا مطالبہ کردیا ہے، سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ نئے صوبے کی بات کرکے گورنر سندھ عہدے پر رہنے کا حق کھو چکے ہیں، گورنر سندھ کو فوری برطرف کیا جائے، پی ایم آفس کرپشن یونیورسٹی بن چکی ہے۔انہوں نے سینیٹ مین اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گورنروفاق کا نمائندہ ہے اس کا

سیاسی تعلق نہیں ہوتا۔گورنرکا کام وفاق کی مضبوطی ہوتا ہے لیکن یہاں گنگا ہی الٹی بہہ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گورنرنئے صوبے سے متعلق کوئی بات نہیں کرسکتا۔ گورنرصوبے کی تقسیم کی بات کرے توعہدہ پررہنے کا حق کھودیتا ہے۔ تقسیم سندھ کی بات کرکے گورنر سندھ ، گورنر رہنے کا حق کھو چکے ہیں۔ وزیراعظم اورصدرمملکت گورنرسندھ کے بیان کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں برطرف کریں۔مشاہد اللہ خان نے کہا کہ سندھ میں صوبہ بننے کی رائے دینے کا گورنرکوکوئی حق حاصل نہیں۔ ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے پہلے گورنرہاؤس کراچی میں اہم ملاقات ہوئی۔ ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے اربوں کی گربڑہوئی ہے۔ مشاہداللہ خان نے کہا کہ حکومت کی کرپشن کےثبوت موجودہیں،وقت آنے پرسامنے لاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کرپشن سامنےآنےپرلوگ70سال کی کرپشن بھول جائیں گے۔مشاہد اللہ خان نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرزہماری حکومت کے دوران پی ٹی آئی کے لاڈلے تھے۔ اب ینگ ڈاکٹرز پر پرچے ہورہے ہیں،احتجاج پر ہیں۔ مشاہد اللہ خان نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت اپنے لاڈلے ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات تسلیم کرے۔ مشاہد اللہ خان نے

کہا کہ ینگ ڈاکٹرزہماری حکومت کے دوران پی ٹی آئی کے لاڈلے تھے۔ اب ینگ ڈاکٹرز پر پرچے ہورہے ہیں۔ پی ٹی آئی حکومت اپنے لاڈلے ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات تسلیم کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں