اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ ہفتے چین کا دورہ کیا تھا جس کے بعد کہا گیا کہ پاکستانی اور روسی حکام سفارتی سطح پر ایک دوسرے کو قریب لانے میں ناکام رہے۔ بیلٹ اینڈ روڈ فورم اجلاس کے موقع پر عمران خان اور پیوٹن کی سائیڈ لائن ملاقات نہ ہو سکی۔ تاہم اس حوالے سے میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزیر خارجہ نے چین میں
روسی صدر اور عمران خان کے مابین ملاقات نہ ہونے کے معاملے پر وضاحت پیش کر دی ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی روسی صدر پیوٹن کے ساتھ ملاقات طے ہی نہیں تھی۔روسی صدر پیوٹن کے حوالے سے غلط خبریں پھیلائی گئیں۔شاہ محمود قریشی نے مزید بتایا گیا کہ روسی صدر کے ساتھ عمران خان کی ملاقات جلد ہو گی۔اس سے قبل خبر یہ تھ کہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سی پیک خطے کے لیے گیم چینجر منصوبہ ہے۔ سرمایہ کاری کے راستے میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کریں گے۔وزیر اعظم عمران خان نے بیجنگ میں تجارت اور سرمایہ کاری فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا چین کا پہلا دورہ بہتر تھا جب کہ دوسرا دورہ بہترین ہے۔ پاک چین اقتصادی راہداری شراکت داری میں تبدیل ہو چکی ہے جب کہ پاکستان اب غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے بہترین ملک ہے۔ چینی سرمایہ کار جانتے ہیں کہ کون سا ملک ان کے لیے بہترین ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم چین کی مدد سے سائنس اور ٹیکنالوجی کی شاندار یونیورسٹی قائم کرنا چاہتے ہیں۔ چین نے زرعی شعبہ میں بہت ترقی کی ہے اور ہم سائنس و
ٹیکنالوجی میں چین سے مدد چاہتے ہیں۔ زرعی شعبہ میں ترقی سے پاکستانی عوام کی زندگی میں بہتری آئے گی۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک میں شامل ہے جب کہ ماحولیاتی تبدیلی پوری دنیا کو متاثر کرے گی ۔