’’توبہ اور بخشش کے دروازے کھلنے والے ہیں ‘‘ پاکستان میں پہلے روزے کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک بھر میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ رویت ہلال ریسرچ کونسل نے تاریخ بارے پتا دی۔۔شہریوں کے لئے خوشخبری یہ ہے کہ ملک بھر میں یکم رمضان منگل 7 مئی کو ہوگا۔ رویتِ ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل مفتی خالد اعجاز کا کہنا ہے کہ نیا چاند اُس وقت تک دکھائی نہیں دیتا جب تک کہ اُ1س کی عمر غروبِ آفتاب کے وقت کم از کم

19 گھنٹے اور غروبِ شمس و غروبِ قمر کا درمیانی فرق کم از کم 40 منٹ ہو جائے۔اس کے علاوہ چاند کا زمین سے زاویائی فاصلہ کم از کم 6 ڈگری اور چاند کا سورج سے زاویائی فاصلہ کم از کم 10 ڈگری ہونا چاہیے۔مفتی خالد اعجاز نے کہا کہ رمضان المبارک کا چاند ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 3 بج کر 46 منٹ پر پیدا ہو گا۔ اتوار 5 مئی کی شام غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر پاکستان کے تمام علاقوں میں 16 گھنٹوں سے بھی کم ہو گی۔غروبِ شمس اور غروبِ قمر کا درمیانی فرق پاکستان بھر میں کہیں بھی 29 منٹ سے زائد نہیں ہو گا۔ لہٰذا 29 شعبان المعظم اتوار کی شام چاند دکھائی دینے کی شہادتوں کا اگر کہیں سے بھی اعلان کیا جائے گا تو وہ تمام شہادتیں جھوٹی، غیر شرعی اور سائنسی لحاظ سے ناقابلِ یقین ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں