پاک فضائیہ کا 27 فروری کو آپریشن ’’ سوفٹ ریٹارٹ‘‘ کے نام سے منانے کا اعلان

اسلام آباد (نیوزڈیسک )پاک فضائیہ نے ہر سال 27 فروری کو آپریشن ” سوفٹ ریٹارٹ “ کے نام سے منانے کا اعلان کر دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایئر چیف مجاہد انور خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانیوں کو خوشخبری سنائی کہ پاک فضائیہ ہر سال 27 فروری کو آپریشن ”سافٹ ریٹارٹ “ کے نام سے منایا کرے گی ، دشمن کیخلاف کارروائی تاریخ میں

آپریشن سوفٹ ریٹارٹ کے نام سے یاد رکھی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اس دن دشمن کی جارحیت کا بھر پور جواب دینے میں کامیاب رہے ، آئندہ بھی دشمن کی کسی جارحیت کا جواب پہلے سے زیادہ سخت انداز سے دیا جائے گا ، پاک فضائیہ کے تمام افراد کو سلام پیش کرتاہوں ۔ یاد رہے کہ 26 فروری کو بھارتی طیاروں نے پاکستانی حدو د کی خلاف ورزی کی اور بالا کوٹ کے مقام پر پے لوڈ گرا کر فرار ہو گئے تاہم اگلے روز پاکستان نے اپنی حدود میں رہتے ہوئے بھارت کو بھر پور انداز میں جواب دیا لیکن بھارتی فضائیہ نے ایک مرتبہ پھر جارحیت کا مظاہرہ کیا اور پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کی لیکن اس مرتبہ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے زور دار جواب دیتے ہوئے بھارت کے دو طیارے مار گرائے اور ایک پائلٹ ابھی نندن کو بھی گرفتار کر لیا ۔ پاک بھارت میں کشیدگی جاری رہی جس کے بعد پاکستان نے اپنی فضائی حدود تمام پروازوں کیلئے بند کر دی تاہم وزیراعظم عمران خان نے پاک بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے بھارتی پائلٹ کو امن کے قیام کیلئے فوری رہا کرنے کا اعلان کیا جس کے بعد ابھی نندن کو

واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارت واپس بھیجا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں