ملک بھر میں آج سے بارشوں کاآغاز، سلسلہ کتنےدن تک جاری رہے گا؟ کاشتکار شدید پریشان

محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک بھر کے مختلف حصوں میں ہفتہ سے آئندہ 5 روز کے دوران گرد آلود ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ذرائع موسمیات کے مطابق پیر اور منگل کو کراچی میں بھی تیز ہوائیں چلنے اور بارش کا امکان ہے۔پنجاب کے شہر بہاولپور شہر اور گردونواح میں رات گئے گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوا

جس کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔تاہم بارش شروع ہوتے ہی شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔موسم کی اس بدلتی صورتحال پر کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث گندم کی تیار فصل کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔دوسری جانب کوئٹہ، چمن سمیت شمالی بلوچستان میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہاجبکہ شمال مشرقی بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں سیلابی ریلے آنے سے رابطہ سڑکوں کو شدید نقصان پہنچا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں