لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) فیصل موورزبس میں کسی معمولی بات پرایف آئی اے افسر نے خاتون ہوسٹس کو دھمکانہ شروع کردیا، ایف آئی اے افسر نے کہا کہ میں تمہیں اٹھا کربس سے باہر پھینک دوں گا،تم ہوکیا؟ بدتمیز عورت،مسافر شخص کے ناقابل برداشت رویے پر خاتون ہوسٹس نے رونا شروع کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فیصل موورز بس کی ایک
ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک مسافر جو کہ خود کو ایف آئی اے کا افسر ظاہر کرتا ہے۔ اس نے کسی معمولی سی بات پر خاتون ہوسٹس کوہراساں کیا،خاتون کو دھمکیاں لگائیں اور گالیاں دیں۔مسافر شخص نے خاتون ہوسٹس کو انتہائی جاہلانہ لہجے میں کہا کہ میں تمہیں اٹھا کرباہر پھینک دوں گا، جس پر خاتون ہوسٹس نے کہا کہ تمہاری کیا اوقات ہے؟ اس شخص نے پھر کہا کہ بتاؤں تمہیں میری کیا اوقات ہے۔ میں تمہیں وہاں لے جاؤں گا۔ خاتون ہوسٹس نے مسافروں سے بھری بس میں نارواسلوک اور دھمکی آمیزگالم گلوچ پر رونا شروع کردیا۔ تاہم راستے میں موٹروے پولیس نے معاملے کو ٹھنڈا کرنے کیلئے دونوں جانب پوچھ گچھ کی، موٹروت پولیس کی لیڈی خاتون اہلکار نے خاتون ہوسٹس اور متعلقہ شخص کو بھی سمجھایا ، جس پر خود کو ایف آئی اے کا مسافر ظاہر کرنے والے شخص نے خاتون ہوسٹس سے معافی مانگی کہ میں نے کوئی بات نہیں کی معاملہ صرف پانی سے متعلق تھا۔ایف آئی اے کا افسر ظاہر کرنے والے مسافر نے بتایا کہ میں اسلام آباد جارہا ہوں، آپ میرے آفس آجانا وہاں، میں گارنٹی دیتا ہوں کہ اب راستے میں کوئی بات نہیں ہوگی۔ موٹروے پولیس آفیسر نے کہا کہ آپ
گارنٹی متعلقہ خاتون ہوسٹس کو دیں،جس سے آپ کی بات ہوئی ہے۔تاہم بعدازاں موٹروے پولیس نے اس مسافر سے کہا کہ آپ کو دوسری بس میں سیٹ کروادیتے ہیں۔جس پر انہیں بس سے اتار کردوسری بس میں سوار کروایا گیا۔