لاہور (ویب ڈیسک ) لاہور سے نیب نے شریف خاندان کے تین قریبی ساتھیوں کو گرفتار کر لیا ہے ، مبینہ طور پر شریف خاندان کے تمام راز ان تین اراکین کے اس موجود ہیں ، تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ان تینوں ساتھیوں کے نام چھپائے جا رہے ہیں ، نیب حکام کا کہنا ہےکہ تینوں کے نام صیغہ راز میں رکھے جائیں گے ، دوسری طرف شریف خاندان کے لیے یہ ایک
بہت بڑا جھٹکا ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ یہ ان کے نہایت قریبی ساتھی ہیں ، نیب نے ان تک کیسے رسائی حاصل کی ابھی تک اس متعلق کوئی خبر موصول نہیں ہوئی، دوسری طرف نیب کی ٹیم نے شہباز شریف کے گھر پر چھاپہ کے دوران حمزہ شہباز کو گرفتار کر لیا۔ نیب ٹیم کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس ان کے گرفتاری کے وارنٹ موجود ہیں ، حمزہ شہباز تھوڑی دیر پہلے ہی اپنےوالد سے ملاقات کے لیے ان کے گھر پہنچے تھے ، واضح رہے کہ نیب نے قائد حزب اختلاف شہبازشریف کے گھر میں چھاپہ ماراہے ۔تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے ترجمان ملک محمد احمد نے کہاہے کہ نیب نے شہبازشریف کی رہائشگاہ 96 ایچ پر چھاپہ ماراہے ، نیب والے بغیر وارنٹ کے گھر کی تلاشی لینے کیلئے آئے ہیں۔ دوسری جانب رائیس انصاری کا کہناہے کہ نیب کے ذرائع کہہ رہے ہیں کہ ان کے پاس سرچ وارنٹ موجود ہیں ، ہم قانونی تقاضے پورے کر کے آئے ہیں ۔رئیس انصاری کا کہناتھا کہ نیب کی 7 سے 8 رکنی ٹیم نے شہبازشریف کی رہائشگاہ پر چھاپہ ماراہے۔ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ جب نیب ٹیم چھاپہ مارنے کے لیے آئی تو شہباز شریف گھر پر موجود نہیں تھے بلکہ ان کے بیٹے حمزہ
شہباز گھر پر ہی تھے ، یب ٹیم اور سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی جبکہ نیب تیم اس بات پر بضد رہی کہ ہم قانو ن کے مطابق چھاپہ مارنے آئے ہیں اور ہمارے پاس وارنٹ موجود ہیں