کرائسٹ چرچ(ویب ڈیسک ) نیوزی لینڈ میں تاریخی لمحہ، کرائسٹ چرچ کی فضا اللہ اکبر کی صداؤں سے گونج اٹھی ۔ نیوزی لینڈ میں ریڈیو اور ٹی وی پر اذان براہ راست نشرکی گئی۔کرائسٹ چرچ میں 2 مساجد پر فائرنگ کے بعد 50 مسلمانوں کی شہادت کے بعد آنے والے پہلے جمعہ کی نماز کیادائیگی مسجد النور کےسامنے ہیگلے پارک میں ادا کی گئی جہاں
ہزاروں افراد کا اجتماع دیکھنے میں آیا۔نماز جمعہ کی ادائیگی میں مسلمانوں کے علاوہ نیوزی لینڈکی وزیراعظم جیسینڈا آرڈرن اور دیگر مذاہب کے افراد نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی اور مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ۔ہیگلے پارک میں نمازِ جمعہ کے بعد وزیراعظم جسینڈا آرڈر نے حضور پاکﷺ کی حدیث مبارکہ پڑھ کر سناتے ہوئے خطاب کیا۔وزیراعظم نیوزی لینڈ جسنیڈا آرڈرن نے نیوزی لینڈ کے ہیگلے پارک میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے قبل حضور پاکﷺ کی حدیث مبارک پڑھ کر سناتے ہوئےخطاب کا آغاز کیا۔جس کا مفہوم تھا ” حضور ﷺ نے فرمایا جو ایمان رکھتے ہیں،ان کی باہمی رحم دلی،ہمدردی اور احساس ایک جسم کی مانند ہوتا ہے۔اگر جسم کے کسی ایک حصے کو بھی تکلیف ہوتی ہے تو سارا جسم درد محسوس کرتا ہے۔وزیراعظم نے حدیث پڑھنے کے بعد مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کا اظہار یکجہتی کیا اور کہا کہ نیوزی لینڈ آپا کے ساتھ دکھ میں شریک ہے اور ہم سب ایک ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جمعہ کے خطبے کے دوران نیوزی لینڈ وزیراعظم رو پڑیں تھیں۔اس موقع پر بھی نیوزی لینڈ وزیراعظم سیاہ رنگ کے لباس میں ملبوس تھیں اور
انہوں نے سر پر دوپٹہ بھی اوڑ رکھا تھا۔ہیگلے پارک میں مختلف مذاہب اورعقیدوں سے تعلق رکھنے والے افراد بہت بڑی تعداد میں موجود تھے جن میں مرد و خواتین اوربچے بھی شامل تھے۔اسکارف پہنے وزیراعظم نیوزی لینڈ جیسنڈا آرڈن نے اس موقع پر مختصر پیغام میں حدیث رسول اکرم ﷺ بیان کی اور کہا کہ جسم کے ایک حصے میں تکلیف ہو تو باقی پورا جسم بھی درد کرتا ہے۔
New Zealand Prime Minister Jacinda Ardern told a crowd of thousands that 'New Zealand mourns with you' as the call to prayer rang out over Christchurch one week after a shooting left 50 people dead https://t.co/EGdSzQUgD4 pic.twitter.com/n09oyxSulf
— Reuters Top News (@Reuters) March 22, 2019