مریم نواز کوبڑاجھٹکا،والدسے ملنے سے روک دیاگیا

لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کو اپنے والد نواز شریف سے ملاقات کی اجازت دینے سے انکار کردیا گیا۔مریم نواز نے ٹوئٹر پر بتایا کہ وہ میاں نواز شریف سے ہفتہ کے روز ملاقات کرنا چاہتی تھیں تاکہ ان کی صحت کے بارے میں جان سکیں لیکن انتظامیہ نے انہیں اجازت دینے سے انکار کردیا ۔ مریم نواز نے بتایا کہ انہیں کہا گیا ہے کہ متعلقہ حکام

اس معاملے میں کچھ نہیں کرسکتے کیونکہ اجازت نہ دینے کا حکم براہ راست حکومت کی جانب سے آیا ہے۔مریم نواز نے تنبیہہ کی کہ زندگی مکافات عمل کا تسلسل ہے ، جو آپ بوتے ہیں وہی کل کو کاٹنا پڑتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں