کراچی(ویب ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے مہوش حیات کو ملنے والے سول اعزاز پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے ان کے لیے اپنی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔اداکارہ مہوش حیات کو جب سے پاکستان کا چوتھا بڑا سول اعزاز تمغہ امتیاز دینے کا اعلان ہوا ہے تب سے سوشل میڈیا صارفین نے انہیں نشانے پر رکھا ہوا
ہے۔ سوشل میڈیا پرمہوش حیات کو تمغہ امتیازدینے کے خلاف مہم چل پڑی ہے اور بہت سے لوگ اس بات پر حیران ہیں کہ مہوش حیات نے آخر ملک کے لیے ایسا کون سا کارنامہ انجام دے دیا کہ انہیں تمغہ امتیاز سے نوازا جارہا ہے۔تاہم پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور فنکاروں نے مہوش حیات کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کے لیے بھرپور حمایت کا اعلان کیاہے۔ اداکارہ ماہرہ خان نے مہوش حیات کوتمغہ امتیاز ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ لوگوں کاکام باتیں بناناہےلہٰذا اسے نظر انداز کریں۔اداکار فہد مصطفیٰ نے لکس اسٹائل ایوارڈ پر تنقید کرتے ہوئے کہا مہوش حیات تم یہ اعزاز حاصل کرنے کے قابل ہو اسی لیے تمہیں لکس اسٹائل ایوارڈ نہیں ملا کیونکہ تم اس سے بڑا اعزاز حاصل کرنے کے قابل تھیں۔اداکارشان شاہد نے بھی مہوش حیات سمیت دیگر فنکاروں خصوصاً بابرا شریف، ریما خان کو سول اعزاز کے لیے نامزد ہونے کے اعلان پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ نے فلم انڈسٹری میں اپنی بہترین خدمات سے ہمارا سر فخر سے بلند کیا ہے۔معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی نے بھی مہوش حیات پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے ملک
میں دن بدن عدم برداشت اور نفرت انگیزی بڑھتی جارہی ہے ، سوشل میڈیا کے اس دور میں میں سول اعزاز ملنے کا تصور بھی نہیں کرسکتی۔ میں نے 2006 میں تمغہ امتیاز حاصل کیا تھا، وہ وقت میرے لیے بہت حیرت انگیز اورخوشی سے بھرا ہوا تھا، میری پاکستان سے محبت کو تسلیم کرتے ہوئے مجھے اس اعزاز سے نوازاگیا تھا۔ میں نے لوگوں کی تنقید کے باوجود پاکستان میں اورپاکستان کے لیے کام کرناجاری رکھا لیکن ہر سال ہمارے ملک میں نفرت انگیزی اور عدم برداشت بڑھتی جارہی ہے۔گلوکارہ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر کی جانے والی جانچ پڑتال اور سائبر بلنگ یہ سب بہت خوفناک ہے۔ جب ہم لوگ محبت بانٹ سکتے ہیں اوراپنے ہم وطنوں کی کامیابیوں پر انہیں سراہ سکتے ہیں توہم کیوں نفرت انگیزی پھیلانا بند نہیں کردیتے۔ اپنے لوگوں کے اچھے کام کی پزیرائی کریں اوران کی حوصلہ افزائی کریں اور ماضی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اپنے ملک میں اتحاد قائم کریں۔واضح رہے کہ اداکارہ مہوش حیات کو شوبز انڈسٹری میں گراں قدر خدمات انجام دینے کے لیے 23 مارچ کو تمغہ امتیاز سے نوازا جائےگا۔
Congratulations @MehwishHayat you deserve its truly 😍isee liye you didnt get lux cause you were meant for a bigger honour👏👏👏👏#TamghaeImtiaz pic.twitter.com/AnngZx0q0z
— Fahad Mustafa (@fahadmustafa26) March 14, 2019
#congratulationsMehwishHayat I stand with ALL my fellow actresses without prejudice ❤️❤️
— Armeena Khan (@ArmeenaRK) March 14, 2019
#proudpk congratulations to all the winners of sitara Imitiaz & pride of performance .specially Babara Shareef Jee for her 5decades of service for films Reema Khan for her unstoppable passion & 2decades of service to films ,Mehwish Hayat for making us proud of her craft🎥🇵🇰❤️
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) March 12, 2019
@MehwishHayat we all are really proud of you . Congratulations
— Shehzad Roy (@ShehzadRoy) March 14, 2019
Mubarak @MehwishHayat 🙌🏼💕 @siasatpk Enough with this, it’s a regular pattern. Sick way of getting clicks!! https://t.co/FjDsZtV7AO
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) March 15, 2019