عثمان خواجہ کی بھارتی کرکٹ ٹیم کیخلاف ” سٹرائیک“ اسد عمر کو بھی بھا گئی

لاہور(نیوزڈیسک) پاک، بھارت کشیدگی کے ماحول میں اپنی ٹیم کے علاوہ کسی اور کا میچ کرکٹ شائقین کے علاوہ عمومی طور پر شاید کوئی اور نہ دیکھے تاہم آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان کھیلی جانے والی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز نے اس وقت تمام پاکستانیوں کی توجہ حاصل کر لی جب بھارتی ٹیم فوجی ٹوپیاں پہن کر میدان میں اتری۔آسٹریلین ٹیم سیریز کے

پہلے دو میچ ہار چکی تھی مگر پاکستانی نژاد عثمان خواجہ کی ان میچوں میں بھی کارکردگی عمدہ رہی جنہوں نے پہلے میچ میں 50 اور دوسرے میچ میں 38 رنز بنائے۔ تیسرے میچ میں بھارتی ٹیم کے کھلاڑی فوجی ٹوپیاں پہن کر میدان میں اترے تو پوری دنیا نے حیرت کا اظہار کیا اور پاکستانی نژاد عثمان خواجہ شاید یہ ٹوپیاں دیکھ کر ’پرجوش‘ ہو گئے اور عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری بنا دی اور اپنی ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔ آسٹریلیا نے سیریز کے بقیہ دو میچوں میں بھی کامیابی حاصل کی اور یوں سیریز اپنے نام کر لی جس کی آسٹریلین عوام کو تو خوشی ہوئی ہی ہو گی مگر پاکستانیوں کو اس سے کہیں زیادہ خوشی ہوئی کیونکہ عثمان خواجہ کی تینوں میچوں میں کارکردگی انتہائی عمدہ رہی جنہوں چوتھے ون ڈے میں 104 رنز بنائے اور پانچویں ون ڈے میں بھی 100 رنز بنا ڈالے۔ عثمان خواجہ کی کارکردگی پر پاکستانیوں نے کئی ”میمز“ بنائے اور سوشل میڈیا پر خوب اچھل کود کی مگر وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی ہنسی روکنے میں ناکام ہو جائیں گے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”کیا خیال ہے اس 23 مارچ کو ایک

قومی اعزاز عثمان خواجہ کو نہ دیا جائے؟“ وزیر خزانہ کی جانب سے یہ بیان جاری ہونے کے بعد سے اب تک ہزاروں لوگوں نے پسند کیا ہے اور انتہائی دلچسپ مشورے اور تجاویز دینے کا عمل بھی جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں