واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے بھارتی فوج کو قدیم زمانہ کی بوگس ترین فوج قرار دے دیا ہے۔یہ بھی لکھا ہے کہ حالیہ مقابلےمیں پاکستان سے شکست کھانے کے بعد بھارتی فوج کی قابلیت پر سوال اٹھتے ہیں۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے لکھا ہے کہ اپنی آدھی اور چوتھائی بجٹ والی پاکستانی فوج سے دہائیوں بعد پہلے مقابلے میں بھارتی
فوج شکست سے دو چار ہوئی۔نیویارک ٹائمز نے ایک آرٹیکل میں لکھا ہے کہ ایسی فوج کے لیے ایک لمحہ فکریہ ہے کہ جس کو امریکی کی مکمل امداد حاصل ہے۔یہ مختصر معرکہ بھارتی فوج کے لیے ایک امتحان تھا لیکن اس کی شکست نے مبصرین کو حیران کر دیا ہے۔اخبار نے بھارتی حکومت کے اعداد و شمار دیتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان اور بھارت کے درمیان شدید جنگ چھڑ گئی۔تو بھارت اپنے فوجیوں کو صرف 10 دن تک ہی اسلحہ اور بارود فراہم کر سکتا ہے۔بھارتی فوج کے 68 فیصد آلات اتنے پرانے ہیں کہ انہیں پرانا ہی قرار دے دیا جا چکا ہے۔امریکی اخبار نے مزید کہا کہ ایک دہائی میں امریکہ نے بھارت کو 15 بلین ڈالر کے ہتھیار فروخت کیے ہیں ۔نیو یارک ٹائمز نے یہ سوال بھی اٹھایا ہے کہ بھارت فوج کے لیے جتنا بھی بجٹ مختص کرتا ہے یہ اہم نہیں ہے۔اہم بات یہ ہے کہ بجٹ خرچ کیسے کرتا ہے۔فوج کے لیے مختص بجٹ کا بڑا حصہ 12 لاکھ فوجیوں کی تنخواہ اور پنشن کی مد میں چلا جاتا ہے۔اور نئے آلات خریدنے کے لیے صرف 14 ملین ڈالر ہی بچتے ہیں۔جب کہ دوسری جانب بھارتی فضائیہ کو دیے جانے والے منہ توڑ جواب کے بعد جے ایف 17 تھنڈر
جنگی طیاروں نے دھوم مچا دی ہے، بھارتی فضائیہ کے مگ 21 کو گرانے والے پاکستانی طیارے کی خریداری کیلئے کئی ممالک نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ا۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 10 ممالک کی ائیرکرافٹ انڈسٹری پاکستان اور چین کی جانب سے مشترکہ طور پر تیار کیے جانے والے کم قیمت اور جدید جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیارے کو خریدنے کیلئے گہری دلچسپی رکھتی ہے۔ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ان ممالک کی جانب سے جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیاروں کی خریداری کیلئے پاکستان سے فوری رابطہ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل بھی میانمار، نائیجیریا جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیارے خرید چکے ہیں۔ جبکہ آذربائیجان، مصر، ملائیشیا اور دیگر ممالک بھی جے ایف 17 تھنڈر خریدنا چاہتے ہیں۔