بھارت خود کو ٹھیک کرے مودی جنگوں کا سہارا لے رہا ہے سدھو کے نئے بیان نے بھارت میں طوفان مچا دیا

نئی دہلی(ویب ڈیسک)بھارت کے نامور سیاستدان اور عمران خان کے دوست سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے کہا ہے کہ ناکام بھارتی حکومت اقتدار حاصل کرنے کے لیے جنگوں کا سہارا لینا چاہتی ہے، کھوکھلے اور سیاسی مقاصد کے لیے کتنے بے قصور لوگوں اور جوانوں کو قربانی دینا ہوگی، جس جنگ میں بادشاہ کی جان کو خطرہ نہ ہو اسے جنگ نہیں

سیاست کہتے ہیں۔بھارتی سیاست دان اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے کہا ہے کہ بھارت کی ناکام حکومتیں اقتدار حاصل کرنے کے لیے جنگوں کا سہارا لیتی ہیں۔ کانگریس کے رہنما اور پنجاب حکومت کے وزیر سدھو کا حکمراں جماعت پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کھوکھلے اور سیاسی مقاصد کے لیے کتنے بے قصور لوگوں اور جوانوں کو قربانی دینا ہوگی۔سدھو کا کہنا تھا کہ جس جنگ میں بادشاہ کی جان کو خطرہ نہ ہو اسے جنگ نہیں سیاست کہتے ہیں، بھارت کی ناکام حکومتیں جنگ کا سہارا لے کر اقدار حاصل کرنا چاہتی ہیں۔ نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ پڑوسی ملک پاکستان پر دہشت گردی کا الزام لگانے سے بہتر ہے ان سے بات چیت اور مذاکرات کیے جائیں، جنگ کی صورت میں دونوں ممالک کے عوام کا نقصان ہوگا جو کسی کے حق میں نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سرحد کے اندر اور باہر سے اگر بھارت کو دہشت گردی کا سامنا ہے تو اس کا الزام عائد کرنے کے بجائے ہمیں اپنے آپ کو ٹھیک کرنا ہوگا اور اپنے درمیان لوگوں کو دیکھنا ہوگا۔ سدھو نے بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستان پر الزام تراشی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ چند عناصر

کی وجہ سے پورے ملک یا قوم کو دہشت گرد قرار نہیں دیا جاسکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں