واشنگٹن (ویب ڈیسک) پاکستان کا ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ کا بھارت کو مہنگا پڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی جنگی طیارہ ایف 16 بنانے و الی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن نے جھوٹے بھارتی دعوے کے خلاف مقدمہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بیان دیا تھا کہ 27 فروری کو بھارتی فضائیہ نے پاکستان کے ایف 16طیارے کو
مارگرایا، جس پر طیارہ ساز کمپنی نے تشویش کا اظہار کیا۔طیارہ ساز کمپنی کے مطابق پاکستان میں تمام ایف 16 طیارے گنتی میں پورے اورمحفوظ حالت میں موجودہیں۔ طیارہ ساز کمپنی کا کہنا ہے کہ بھارت نے یہ بیان اپنے سیاسی فائدے کے لیے دیا اور ایف 16 کی عالمی ساکھ کو داؤ پر لگا دیا ہے۔ کمپنی کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنی ساکھ کو متاثر کرنے کی کوشش پر بھارت کے خلاف ہرجانے کے دعوے کا حق محفوظ رکھتے ہیں ۔واضح رہے کہ بھارت نے بارہا پاکستان کا ایف 16 طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنی پریس کانفرنس میں اس بات کو واضح کیا کہ پاکستان نے بھارتی فضائیہ کے خلاف کارروائی میں ایف 16 طیارے کا استعمال ہی نہیں کیا تو پھر بھارت ایف 16 طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیسے کر سکتا ہے لیکن بھارتی حکومت اور میڈیا اپنے بیان پر اڑا رہا اور دعویٰ کیا کہ بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھینندن نے پاک فضائیہ کا ایف 16 طیارہ مار گرایا ۔بھارت کا یہ دعویٰ عالمی سطح پر بھارتی جگ ہنسائی کا سبب تب بنا جب بھارت اپنے اس دعوے کے حق میں کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکا۔ تاہم گذشتہ روز بھارت
روانگی سے قبل ریکارڈ کروائے ویڈیو بیان میں بھارتی پائلٹ ابھینندن نے بھارت کے پاکستان کا ایف 16 طیارہ مار گرانے کے دعوے کی تردید کی اور کہا کہ میں آزاد کشمیر کی حدود میں ٹارگٹ کی تلاش میں داخل ہوا تھا، اس دوران پاک فضائیہ نے میرے طیارے کو نشانہ بنایا اور مجھے مجبوراً طیارے سے چھلانگ لگانا پڑی۔ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے اس بیان سے بھی بھارتی دعوے کی تردید ہو گئی ہے۔