بھارت کا ایف 16 گرانے کا دعویٰ۔۔ افغانستان اور بھارت کی سازش بے نقاب پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے طیارے کا سکریپ کیسے بھارت لایا گیا؟ جانیں

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت نے جنگی محاذ پر شکست کھائی تو اپنے جھوٹے دعووں کو ثابت کرنے کے لیے طرح طرح کے بھونڈے دعوے کر رہا ہے۔ بھارت نے پاکستان کا ایف 16 طیارہ مار گرانے کا دعویٰ تو کیا لیکن اپنے اس دعوے کے حق میں کوئی ثبوت نہ پیش کر سکنے پر عوام اور اپوزیشن کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ جس کے بعد بھارت نے

ایک تباہ شدہ طیارے کا پُرزہ دکھایا اور یہ ثابت کرنے کی کوشش کی کہ یہ پُرزہ اُسی ایف 16 طیارے کا ہے جسے بھارت نے تباہ کیا تھا۔قومی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت اور ان کی خفیہ ایجنسیوں نے ایک اور گھناؤنی سازش رچا لی ہے جس کے تحت پاکستان کو بدنام کرنے اور اپنی عوام کو مطمئن کرنے کے لیے افغانستان سے ایف 16 جنگی طیارے کا سکریپ لا کر اسے پاکستانی ایف سولہ بنا کر پیش کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی۔مصدقہ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے بھارتی خفیہ ایجنسی’’ را‘‘ کے چار اہم ذمہ دار اور افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے اہم ذمہ دار بھی اس سازش میں ان کی مدد کر رہے ہیں۔با وثوق ذرائع نے بتایا کہ اس سازش کے تحت افغانستان سے تباہ شدہ ایف 16 کا ملبہ لا کر اس پر پاکستانی پرچم بنا کر چند روز بعد بھارتی حکام ایک پریس کانفرنس کے ذریعے یہ اعلان کریں گے کہ یہ اس جہاز کا ملبہ ہے جو ہم نے پاکستان کا گرایا۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی الیکشن جیتنے اور پاکستان کی طرف سے دو بھارتی طیارے تباہ کرنے پر بھارت کی ہونے والی بدنامی کو مٹانے کے لیے ہی یہ سب کچھ کر رہے ہیں۔اس ضمن میں با وثوق ذرائع

کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے باقاعدہ بھارت کے بڑے میڈیا ہاؤسز کو بھی بھارتی حکومت نے پے رول پر لے رکھا ہے اور کوشش کی جا رہی ہے کہ آ ئندہ چند روز میں ایک بڑی پریس کانفرنس کے ذریعے پہلے اس جعلسازی سے ایف 16 طیارے کے ملبہ کو دکھایا جائے گا اس کے بعد یہ بھی کوشش کی جائے گی کہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن سے ایک پریس کانفرنس کروائی جائے جس میں اس سے یہ کہلوانے کی کوشش کی جائے گی کہ اس نے جو پاکستان نے بیان دیا وہ زبردستی لیا گیا اور میں نے ایک ایف 16 طیارہ گرایا اور اس کے بعد میں دوسرے طیارے کے پیچھے تھا کہ قابو آ گیا ۔با وثوق ذرائع کے مطابق بھارتی خفیہ اداروں اور افغان ایجنسی این ڈی ایس کی ٹیم اگر اس جعلسازی میں کامیاب ہو گئی تو پھر اس کو بنیاد بنا کر بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں