بھارت سے واپس آکرتحریک انصاف کے رہنما نےکیا اعلان کردیا،چنددنوں میں کیاہونیوالاہے؟بڑی خبردیدی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی ایم این اے ڈاکٹر رمیش کمار وطن واپس پہنچ گئے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم سے ملاقات کے مثبت اثرات چند دنوں میں نظر آئیں گے، ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا کہ مودی حکومت کی دعوت پر بھارتی گیا تھا اور یہاں سے اجازت ملنے کے بعد ہی گیا تھا، وہاں بھارتی وزیراعظم مودی، وزیر خارجہ سشما سوراج سے

ملاقاتیں ہوئیں جب کہ میری وہاں جو بات چیت ہوئی اس کے مثبت اثرات چند دن میں نظر آئیں گے۔اسلام آباد میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اےرمیش کمار کا کہنا تھا کہ ہر ایشو، ہر اینگل پر نریندر مودی سے بات کی، تفصیلات نہیں بتاسکتا، میری وزیراعظم مودی سے ملاقات کے 12 گھنٹوں کے بعد ان کا مثبت بیان سامنے آیا، کچھ دنوں میں میری ملکی قیادت سے اہم ملاقاتیں ہوں گی، آگے چل کر آپ دیکھیں گے بہت اچھی فضا نظر آئے گی۔پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اعتماد قائم کرنے کے لیے اہم کردار ادا کروں گا، آپ دیکھیں گے 70 سال کے مسائل خوبصورتی سے حل کی جانب جاتا دیکھیں گے اور چند دنوں میں دونوں اطراف سے اعتماد سازی کے اقدامات سامنے آئیں گے جب کہ پاک بھارت کو یورپ جیسے حالات میں لانا میراخواب ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں