نئی دہلی (ویب ڈیسک)بھارتی دانشور اورصحافی سدھیندراکلکرنی نے کہاہے کہ بھارت میں بدلے کی بات ہورہی ہے جبکہ تبدیلی کی ضرورت ہے،عمران خان کی فراخدلی جیساجواب بھارت نے نہیں دیا۔دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیاکامران خان کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے سدھیندراکلکرنی نے کہا کہ پاکستان اوربھارت مسائل مذاکرات سے حل کریں،، مسائل کے حل
کیلئے ماحول بہتربنانادونوں ملکوں کی ذمہ داری ہے، عمران خان کی فراخدلی جیساجواب بھارت نے نہیں دیا، اس وقت بھارت میں جنگی جنون پرافسوس ہوتاہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں بدلے کی بات ہورہی ہے جبکہ تبدیلی کی ضرورت ہے، پاک بھارت مسائل کاحل گولی نہیں بولی سے ہوگا، عمران خان اورمودی کے درمیان ملاقات ہونی چاہئے، پاک بھارت جنگوں سے کچھ حاصل نہیں ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے الیکشن کے بعدحالات میں بہتری آئےگی، الیکشن کے بعددونوں طرف بہتری دیکھنے میں آئے گی،حالات بہترنہ ہوئے توپوری دنیاکیلئے خطرہ ہو سکتاہے۔